ٹینیسی میں 20 افراد سے بھرا اسکائی ڈائیونگ طیارہ تباہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
امریکی ریاست ٹینیسی میں اتوار کے روز ایک اسکائی ڈائیونگ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں 20 مسافر اور عملے کے افراد سوار تھے۔ خوش قسمتی سے اس خوفناک حادثے میں کسی کی جان نہیں گئی، تاہم کئی افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ دوپہر 12:30 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 10:30 بجے) ٹلہوما ریجنل ایئرپورٹ پر پیش آیا، جو نیش وِل کے جنوب میں واقع ہے۔ متاثرہ طیارہ "ڈی ہیوی لینڈ ڈی ایچ-6 ٹوِن اوٹر" تھا، جو اسکائی ڈائیونگ کی مہمات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
شہر کے ترجمان لائل رسل کے مطابق: "20 افراد سوار تھے، جن میں سے تین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اور ایک کو زمین کے راستے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دیگر کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ: "زمین پر موجود کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی ایئرپورٹ کی کسی سہولت کو نقصان پہنچا۔"
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ٹینیسی ہائی وے پٹرول نے بتایا کہ ان کے اہلکار بھی موقع پر پولیس کی مدد کے لیے موجود تھے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں حادثے کا شکار سفید اور نیلے رنگ کا طیارہ گھاس میں دھنسا ہوا نظر آتا ہے، اس کی دم اور ایک پر ٹوٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، اور قریب ہی پولیس کی گاڑیاں موجود ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
ذرائع کے مطابق منگل کی شام کو یمنی فوج نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے، داغے گئے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے بیلسٹک میزائل داغا ہے، جس کے بعد مقبوضہ فلسطین کے بڑے علاقوں میں الارم کے سائرن بج گئے۔ ذرائع کے مطابق منگل کی شام کو یمنی فوج نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے، داغے گئے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے ایک بیلسٹک میزائل داغا۔ حملے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب اور وسطی مقبوضہ فلسطین کے کئی قصبوں میں خطرے کے سائرن بج گئے۔
حملوں کی ایسی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، جن میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کا دفاعی نظام یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔ اگرچہ اسرائیلی فوج نے میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن اسرائیلی اخبار ہیوم کا کہنا ہے کہ یمنی میزائل حملے نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو لے جانے والے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کر دیا۔ یمنی مسلح افواج نے یہ میزائل ایک گھنٹہ قبل صوبہ الحدیدہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے کے جواب میں داغا۔