پنجاب میں عید الاضحیٰ پر عارضی مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
لاہور:
حکومت پنجاب نے عید الاضحیٰ کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عید تعطیلات کے دوران عارضی طور پر نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر مکمل پابندی ہوگی، یہ فیصلہ انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے، صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق عارضی نصب جھولے سکیورٹی پروٹوکولز کے مطابق نہیں ہوتے اور ’اوور لوڈنگ‘ سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیتے ہوئے جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز کو متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستقل نصب جھولے جن کے تمام سکیورٹی پروٹوکولز پر عمل کیا جا رہا ہے ان پر پابندی نہیں لگائی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر مکینیکل جھولے میں حفاظت کے ضروری معیارات کو چیک کرے، عید الاضحی کی تعطیلات میں شہریوں خصوصاً بچوں کی بڑی تعداد مکینیکل جھولوں کا استعمال کرتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پونے 9 بجے سے پہلے کھلنے والے اسکول خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے اور اس وجہ سے اُن پر 1 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔