ماحولیاتی تبدیلیاں اور بھارتی کسانوں کی خودکُشیوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جون 2025ء) مہاراشٹر کے ایک چھوٹے سے کھیت میں کھڑی 30 سالہ میرابائی کھنڈکر نے اپنی تباہ حال زندگی کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ ان کی زمین نے فصلوں کی بجائے صرف قرض ہی پیدا کیا ہے۔ خشک سالی نے ان کی فصلوں کو برباد کر دیا اور ناقابلِ برداشت قرضوں کے بوجھ تلے دب کر ان کے شوہر امول نے خودکشی کر لی۔
بھارت میں کسانوں کی خودکشی کی تاریخ طویل ہے، جہاں ایک فصل کی ناکامی لاکھوں خاندانوں کے لیے تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔ مگر اب ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید موسم نے اس بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں کا دباؤپانی کی قلت، سیلاب، بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور بے ترتیب بارشیں بھارتی کسانوں کے لیے نئے چیلنجز لے کر آئی ہیں۔
(جاری ہے)
یہ وہ شعبہ ہے، جو بھارت کی 1.4 ارب آبادی کے 45 فیصد افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ میرابائی کے شوہر امول کی تین ایکڑ زمین پر سویا بین، باجرا اور کپاس کی فصلیں شدید گرمی کی نذر ہو گئیں۔ قرض دہندگان سے لیا گیا قرض ان کے کھیت کی سالانہ آمدنی سے کئی گنا زیادہ تھا۔ نتیجتاً امول نے گزشتہ برس زہر کھا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔
میرابائی، جو اب تین بچوں کی اکیلی کفیل ہیں، کہتی ہیں، "جب وہ ہسپتال میں تھے، میں نے تمام دیوتاؤں سے ان کی جان بچانے کی دعا کی۔
‘‘ امول کی موت کے وقت، ان دونوں کی آخری بات چیت کا موضوع بھی قرض ہی تھا۔ یہ المیہ صرف ان کا نہیں بلکہ مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے لاکھوں کسانوں کی کہانی ہے، جو کبھی اپنی زرخیز زمینوں کے لیے مشہور تھا۔ خودکشیوں کی تعداد میں سنگین اضافہنئی دہلی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انوائرمنٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت بھر میں شدید موسمی واقعات نے 32 لاکھ ہیکٹر (79 لاکھ ایکڑ) زرعی زمین کو متاثر کیا، جو بیلجیم سے بھی بڑا رقبہ ہے۔
اس کا 60 فیصد سے زیادہ نقصان مہاراشٹر میں ہوا۔ بھارت کے وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کے مطابق سن 2022 سے سن 2024 کے درمیان مراٹھواڑہ میں 3,090 کسانوں نے خودکشی کی یعنی اس عرصے میں اوسطاً تقریباً تین خودکشیاں روزانہ ہوئیں۔امول کے بھائی بلاجی کھنڈکر، جو خود بھی کسان ہیں، کہتے ہیں، "گرمیاں شدید ہیں اور چاہے ہم کتنی ہی کوشش کریں، پیداوار ناکافی رہتی ہے۔
نہ تو کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے پانی ہے اور نہ ہی بارش وقت پر ہوتی ہے۔‘‘ کسانوں کے مسائل کی جڑماہرین کے مطابق کسانوں کی خودکشیوں کی وجہ زراعت میں آمدنی، سرمایہ کاری اور پیداوار کا بحران ہے۔ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے پروفیسر آر راماکمار کہتے ہیں، ''ماحولیاتی تبدیلیوں نے کسانوں کے خطرات کو بڑھا دیا ہے، جس سے فصلوں کی کم پیداوار اور غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے۔
یہ چھوٹے اور معمولی کسانوں کے لیے معاشی طور پر تباہ کن ہے۔‘‘بھارت میں کسان اب بھی صدیوں پرانے روایتی طریقہ کاشت پر انحصار کرتے ہیں، جو بڑی حد تک موزوں موسم پر منحصر ہیں۔ راماکمار کے مطابق حکومت کو شدید موسمی واقعات سے نمٹنے کے لیے بہتر بیمہ اسکیمیں اور زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کرنا چاہیے۔
قرضوں کا جال اور کسانغیر یقینی موسم سے نمٹنے کے لیے کسان اکثر کھادوں یا ایریگیشن سسٹمز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں لیکن بینک انہیں قرض دینے سے کتراتے ہیں۔
نتیجتاً کسان سود پر رقم فراہم کرنے والوں سے زیادہ شرح سود پر قرض لیتے ہیں، جو فصل ناکام ہونے پر ان کے لیے انتہائی مشکل کا باعث بنتا ہے۔میرابائی کے شوہر کا قرض آٹھ ہزار ڈالر سے زیادہ ہو گیا تھا، جو بھارت میں بہت بڑی رقم ہے، جہاں ایک کسان خاندان کی ماہانہ آمدنی اوسطاً صرف 120 ڈالر ہے۔ میرابائی اب دوسروں کے کھیتوں پر مزدوری کرتی ہیں لیکن قرض کی قسطیں ادا کرنا ناممکن ہے۔
وہ کہتی ہیں، ''کھیتی سے کچھ نہیں نکلتا۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بڑے ہو کر کوئی دوسرا کام کریں۔” ملک گیر بحرانبھارت میں زرعی شعبے کا بحران دہائیوں سے جاری ہے۔ مہاراشٹر میں خودکشی کی شرح سب سے زیادہ ہے لیکن یہ مسئلہ پورے بھارت میں پھیلا ہوا ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے اعداد و شمار سے نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ سن 2022 میں زراعت سے وابستہ 30 افراد نے روزانہ خودکشی کی۔
مراٹھواڑہ کے ایک اور کسان شیخ عمران نے گزشتہ برس اپنے بھائی کی خودکشی کے بعد خاندانی کھیت سنبھالے۔ سویا بین کی فصل ناکام ہونے کے بعد وہ پہلے ہی 11 سو ڈالر کے مقروض ہیں۔علاقے میں پانی کی قلت اس قدر شدید ہے کہ کسان کنویں کھودنے کے لیے دھماکہ خیز مواد استعمال کر رہے ہیں۔ اس علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پینے کے لیے پانی نہیں، کھیتوں کو سیراب کرنے کا پانی کہاں سے لائیں؟
میرابائی کی طرح اب لاکھوں بھارتی کسانوں کے لیے کھیتی باڑی اب امید کی جگہ مایوسی کا استعارہ بن چکی ہے۔ میرابائی کہتی ہیں، ''ہمہارے کھیت سے اب کچھ نہیں نکلتا۔‘‘
ادارت: مریم احمد
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارت میں کسانوں کی خودکشی کی کسانوں کے کے مطابق سے زیادہ کے لیے
پڑھیں:
کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد
بھارتی سرپرستی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسلک ملک دشمن خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حبیبہ پیرجان نوجوانوں کو نہ صرف ملک دشمنی پر ورغلاتی ہیں، بلکہ اپنی نفرت انگیز پروپیگنڈا شاعری کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دیکر معصوم ذہنوں کو دہشتگردی پر اکساتی ہیں۔
مزید پڑھیں: بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان، زوجہ حنیف اور ضلع کیچ کے علاقے دشت کی رہائشی ہیں، جنہیں 25 مئی 2026 کو کراچی کے علاقے گلشنِ مزدور میں ایک مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران ٹریس کیا گیا، تاہم وہ علاقے کا محاصرہ مکمل ہونے سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی جہاں سے ڈائریاں، ہلاک شدہ بی ایل اے عسکریت پسندوں سے متعلق تحریری ریکارڈ اور دیگر مواد برآمد ہوا جبکہ بھارتی فنڈنگ کے کچھ اہم ثبوت بھی سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ برآمد شدہ مواد اور انٹیلیجنس معلومات سے یہ اشارے ملے ہیں کہ حبیبہ پیرجان کے کالعدم بی ایل اے کے متعدد اہم کمانڈروں، خصوصاً رستم پیرجان، سے قریبی روابط رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق انہوں نے دشت کے جنگلات میں رستم پیرجان سے کم از کم 2 مرتبہ ملاقات کی، جن میں سے ایک ملاقات رواں برس 14 فروری کو ہوئی تھی۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق دستیاب ریکارڈ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر وہ اسلحہ اور دیگر سامان کی ترسیل میں سہولت کاری، بعض بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) شخصیات سے رابطوں اور سوشل میڈیا پر بی ایل اے سے منسلک پلیٹ فارمز کے ذریعے بھارتی سرپرستی میں ریاست مخالف زہریلے اور شر انگیز مواد کی تشہیر میں کردار ادا کرتی رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: بی ایل اے کی محدود کارروائیاں اور سوشل میڈیا پر بڑا تاثر دینے کی ناکام حکمت عملی
ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلانے اور ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دینے پر مامور ہیں، جبکہ اس حوالے سے ملنے والے مزید شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ ملک دشمن مطلوب خاتون کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں اور تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی سرپرستی بی ایل اے خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان رستم پیرجان