ایک غیر یقینی دنیا میں، آپ چین پر اعتماد کر سکتے ہیں، ظفرالدین محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز


بیجنگ :پاکستانی وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی ظفرالدین محمود نے کہا ہے کہ ایک غیر یقینی دنیا میں، آپ چین پر اعتماد کر سکتے ہیں ۔ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے سالانہ اجلاس کے دوران چینی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس نے بیرونی دنیا کو اس جملے کے بارے میں مزید واضح انداز میں بتایا

۔ڈیڑھ گھنٹے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اہم ممالک کے تعلقات، علاقائی ہاٹ اسپاٹس، انٹرنیشنل گورننس اور دیگر پہلوؤں پر گفتگو کی۔ کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تبدیلیوں سے بھری اس دنیا میں، چین ایک قیمتی اور” مستقل عنصر” ہے جو دنیا میں یقین کا باعث ہے.

چین پرامن ترقی کے راستے پر قائم رہا ہے اور عالمی امن کے لئے کوشش کرتا رہا ہے۔

بڑھتی ہوئی تحفظ پسندی کے پیش نظر، چین اپنے کھلے پن کو وسعت دینے کے لئے پرعزم ہے۔ آج جدیدیت کے چینی راستے نے زیادہ ممالک کی جانب سے پذیرائی حاصل کی ہے ۔یہ سب چین کی جانب سے استحکام کے لئے فراہم کردہ قوت ہے۔سال 2025 میں فاشسٹ مخالف عالمی جنگ میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی اسیویں سالگرہ ہے۔

اس نازک موڑ پر چین نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ بین الاقوامی انصاف کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور طاقت اور بالادستی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کو جنگل کے قانون اور سانحات سے بچنے کے لئے ، چین کی کوششوں اور عزم میں تسلسل رہا ہے ۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دنیا میں چین پر

پڑھیں:

روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر ،سرکاری نرخنامہ کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر اور گردونواح میں 360 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی ہے اس سلسلہ میں تمام تندور مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری نرخنامہ کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں اور سرکاری نرخ نامہ و قیمت واضح جگہ پر آویزاں کریں، خلاف ورزی کی صورت میں تندور مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔

متعلقہ مضامین

  • یمن، بنگلہ دیش، کینیڈا، پاکستان سمیت ساری دنیا بھارتی دہشتگردی سے واقف ہے، میجر جنرل (ر) زاہد محمود
  • نیٹ ورک مسائل سے کاروبار کے تسلسل اور صارفین کے اعتماد کو خطرہ: کاسپرسکی
  • وزیر اعظم شہباز نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا، اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے
  • افغان باشندے دوبارہ پاکستان آنا چاہیں تو ویزا لے کر آ سکتے ہیں: طلال چوہدری
  • بھارتی اقدامات پر فوری ردعمل دنیا مناسب نہیں ہے
  • ہم ہمیشہ چین کو اپنا قابل اعتماد دوست اور پارٹنر سمجھتے ہیں، سید عباس عراقچی
  • بی جے پی کی حکومت کو تمام جماعتوں سے بات چیت کرنی چاہیئے، ملکارجن کھرگے
  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی،100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد کی کمی،ڈالر بھی مہنگا
  • روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر ،سرکاری نرخنامہ کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ