کانگریس پارٹی کے آدھے لوگ بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کانگریس لیڈر نے کہا کہ گجرات کانگریس میں دو طرح کے لوگ ہیں، ایک وہ جو پارٹی کے نظریے کے تئیں پابند عہد ہیں اور عوام کیلئے کام کررہے ہیں اور دوسرے وہ جو بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی گجرات کے دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی نے دورے کے دوسرے دن احمدآباد میں کانگریس کارکنان کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے کانگریس گجرات میں اقتدار سے باہر ہے، لیکن اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنان کو متحد ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے نظریے کے خلاف کام کررہے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی۔
راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات کانگریس میں دو طرح کے لوگ ہیں، ایک وہ جو پارٹی کے نظریے کے تئیں پابند عہد ہیں اور عوام کے لئے کام کر رہے ہیں اور دوسرے وہ جو بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو الگ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کانگریس کے نام پر کام تو کر رہے ہیں، لیکن عوام کا احترام اور کام نہیں کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس میں لیڈران کی کمی نہیں ہے، لیکن تنظیم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کانگریس اپنی ذمہ داری نہیں نبھائے گی تب تک گجرات کی عوام پارٹی کو الیکشن میں حمایت نہیں دے گی۔
انہوں نے کارکنان کو متحد ہوکر عوام کی خدمت میں مصروف ہونے کی گزارش کی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات اس وقت مختلف مسائل میں پھنسا ہوا ہے اور اسے صحیح سمت دکھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مہاتما گاندھی اور سردار پٹیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی مضبوط بنیاد انہیں عظیم لیڈران نے رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ گجرات کے نوجوان، کسان، تاجر اور خواتین کے لئے آئے ہیں اور ان کے حق کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے پارٹی کے ہیں اور
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔