کراچی:

عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس میں ساتویں افطار ڈنر پروگرام میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلبا اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی۔

گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنرہاﺅس آمد پر خیر مقد م کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے مختصر لیکچر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپیے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اکتوبر میں دورہ کیا، گزشتہ تیس سالوں میں جتنے بھی ممالک گیا اُن میں سے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا اور آج اسی وجہ سے پھر آپ کے درمیان میں موجود ہوں۔

ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس میں دعوت افطار پر مدعو کرنے پر گورنر سندھ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خوشی ہے کہ شہرہ آفاق اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک تشریف لائے اور ہماری درخواست پر مظلوم مسلمانوں کیلیے دعا بھی کروائی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر ذاکر نائیک ذاکر نائیک نے

پڑھیں:

’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی محبت بھری ویڈیو وائرل

پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر عمر شاہ کی اچانک وفات سے شوبز انڈسٹری کے فنکار اور ان کے مداح گہرے صدمے میں مبتلا ہیں۔ ننھے فنکار شیراز اور مسکان نے بھی عمر شاہ کے حوالے سے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے پیارے دوست کو یاد کرتے ہوئے غم کا اظہار کیا ہے۔

شیراز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ عمر شاہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے، ان کا کہنا تھا کہ شانِ رمضان میں سب سے اچھا بچہ عمر تھا، وہ کسی کو تنگ نہیں کرتا تھا۔ والدین کا کہنا مانتا تھا اور مجھے اور مسکان کو بہت پیار کرتا تھا، اس سال جب ہم شانِ رمضان سے واپس آ رہے تھے تو اس کو بہت دکھ ہو رہا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Shiraz (@shirazivlogs)

مسکان نے اپنے بھائی سے پوچھا کہ عمر کہاں چلا گیا ہے، شیراز نے کہا کہ وہ اللہ کے پاس چلا گیا ہے۔ مسکان نے پوچھا کہ وہ کب واپس آئے گا جس پر شیراز نے جواب دیا کہ اب عمر شاہ اب کبھی واپس نہیں آئے گا وہ ہمیشہ اللہ کے پاس ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر کے انتقال کا سبب ڈاکٹرز نے بتا دیا

واضح رہے کہ عمر شاہ بھی معروف انفلوئنسر تھے۔ گزشتہ برس جولائی میں ان کی طویل سرجری ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر ان کی صحت میں بہتری کی خبریں آئیں تاہم مزید وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پھر خرابی کی طرف مائل ہوئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق عمر شاہ کو قے آئی جو اس کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور انفلوئنسر کا انتقال ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احمد شاہ شانَ رمضان شیراز عمر شاہ عمر شاہ انتقال مسکان وسیم بادامی

متعلقہ مضامین

  • محبّت رسول کریم ﷺ کا ثمر
  • محبت کے چند ذرائع
  • خسرہ کے دنیا میں دوبارہ پھیل جانے کا خطرہ سر اٹھانے لگا
  • مری پتریاٹہ ٹاپ پر دلکش ٹری ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
  • عافیہ رہائی :ڈاکٹر فوزیہ کی برطانیہ میں تقاریب میں شرکت
  • صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • ’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی محبت بھری ویڈیو وائرل
  • محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
  • چین نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا، پہلی بار دنیا کے 10 بڑے جدت پسند ممالک میں شامل