خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع ٹانک میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، 3 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
وزیرداخلہ نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خوارجی دہشتگردوں کے سکیورٹی فورسز کو
پڑھیں:
وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔