حکومت کا افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھیجنےکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام غیرقانونی مقیم غیرملکی 31 مارچ تک رضاکارانہ طور واپسی یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام غیرقانونی مقیم غیرملکی 31 مارچ تک رضاکارانہ طور واپسی یقینی بنائیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے افغان سٹیزن کارڈہولڈرز کو بھی 31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ باوقار واپسی کے لیے پہلے ہی مناسب وقت دیا جا چکا ہے، یکم اپریل 2025 سے بے دخلی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بے دخلی کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائےگا، واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طورپر اپنے وعدے پورے کررہا ہے، پاکستان میں قیام کےلیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازم ہوں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزارت داخلہ گیا ہے
پڑھیں:
فتنہ الخوارج کے ڈرون حملے: بھارتی فنڈنگ اور افغان سرپرستی کا مکروہ گٹھ جوڑ بے نقاب
خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس کا نشانہ معصوم پختون عوام بن رہے ہیں۔
بھارتی فنڈنگ اور حمایت سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں فتنہ الخوراج کا بڑا کردار ہے۔ دہشتگردوں کی جدید اسلحہ تک رسائی بھاری بھارتی فنڈنگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کی سرپرستی بھی ان دہشتگردوں کو حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی روکنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا افغانستان سے مذاکرات پر زور
ذرائع کے مطابق بھارتی سرپرستی سے فتنہ الخوراج کے ہاتھ اب ڈرون حملوں تک پہنچ چکے ہیں، دہشتگردوں نے سوشل میڈیا پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی۔
ذرائع کے مطابق خوارج کے ڈرون حملوں کا نشانہ معصوم بچے اور شہری بن رہے ہیں، جبکہ الزام پاک فوج پر لگا دیا جاتا ہے۔ نئے ضم شدہ اضلاع میں فتنہ الخوراج کے ڈرون مارٹر حملوں کا بیشتر نشانہ معصوم پختون عوام ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ دہشتگردوں کی ڈرونز کے استعمال سے ناواقفیت ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے ان ڈرون حملوں میں جاں بحق افراد کی لاشوں پر پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ فتنہ الخوارج کے پاس جدید ٹیکنالوجی کا اسلحہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی سرپرستی کا واضح ثبوت ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے بھی یہ انکشاف ہوچکا کہ انہیں بھارتی فنڈنگ اور افغان حکومت کی سہولت کاری حاصل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارت افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں پراکسی وار جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ حقائق واضح کرتے ہیں کہ ڈرون حملے پاک فوج نہیں بلکہ خود فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی اور اسمگلنگ کی روک تھام، ایپکس کمیٹی خیبرپختونخوا کے اجلاس میں اہم فیصلے
ذرائع نے بتایا کہ ان ڈرون حملوں کے لیے فتنہ الخوارج کو بھارتی فنڈنگ اور افغان عبوری حکومت کی سہولت کاری حاصل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغان حکومت کی سرپرستی بھارت فنڈنگ ڈرون حملے فتنہ الخوارج وی نیوز ویڈیو جاری