تقریباً 3 کروڑ روپے میں شہریت فروخت کرنیوالا یہ ملک کونسا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
پیسفک کے ایک جزیرے پر بسا ملک ناؤرو اپنی بقاء کو یقینی بنانے کے لیے 2 کروڑ 93 لاکھ پاکستانی روپے (1 لاکھ 5 ہزار ڈالر) میں اپنی شہریت فروخت کر رہا ہے۔ اس ملک کا پاسپورٹ دنیا کے 89 ممالک میں (بشمول آئرلینڈ، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور اور برطانیہ) بغیر ویزا داخلے کی اجازت دیتا ہے۔
آسٹریلیا کے شمال مشرق میں واقع علاقے مائیکرونیشیا میں موجود یہ چھوٹا سا ملک ایسے لوگ تلاش کر رہا ہے جو اس کا ’گولڈن پاسپورٹ‘ خریدیں اور ملک کی موسمیاتی تغیر کےخلاف جنگ کو سہارا دیں۔
کتاب دی گولڈن پاسپورٹ کے مصنف کرسٹن سورک کے مطابق شہریت فروخت کرنا ناؤرو جیسی چھوٹی ریاستوں میں بڑے معاشی اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
21 مربع کلومیٹر کے اس جزیرے کو گرم ہوتے سیارے کی وجہ سے سطح سمندر میں اضافے، ساحلوں کے ختم ہونے، طوفانوں میں اضافے اور وجود کھودینے جیسے خطرات کاسامنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
بھارت کی ریاست آسام میں شدید مون سون بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق شدید سیلابی صورتحال سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
دریائے برہم پترا کے پانی میں اضافے سے تقریباً 900 دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ تقریباً 3 لاکھ افراد کو سرکاری ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں خوراک اور امدادی سامان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔
ریاستی دارالحکومت گوہاٹی سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آنے سے آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق مسلسل بارشوں اور دریا کی بلند سطح کے باعث صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور متاثرہ علاقوں میں مزید امدادی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔