چیمپئینز ٹرافی فائنل؛ دبئی کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران دبئی کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام کا خطرہ منڈلانے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج دبئی میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے باعث شدید ٹریفک جام کے باعث خلل کا خدشہ ہے۔
دبئی میں ٹریفک کے منتظم ادارے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ دبئی اسپورٹس سٹی کے اطراف ٹریفک جام ہونے کا امکان ہے لہٰذا کرکٹ کے شائقین پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔
چیمپئینز ٹرافی کا فائنل (آج) مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شیڈول ہے جس کے باعث اہم شاہراہ شیخ محمد بن زاید روڈ اور حصہ اسٹریٹ پر ٹریفک کی سست روی کا امکان ہے۔
دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلل صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور رات 8 بجے سے 11 بجے تک متوقع ہے۔
حکام نے شائقین کرکٹ کو اسپورٹس سٹی کا سفر کرنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے۔
دبئی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے دبئی میٹرو اور مفت بس سروسز کے ذریعے متبادل سفری سہولتیں دستیاب رہیں گی۔
حکام نے بتایا کہ جمیرا گلف اسٹیٹس میٹرو اسٹیشن سے کرکٹ فینز کو مفت بسیں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچائیں گی۔ شائقین کرکٹ کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دبئی اسپورٹس سٹی کے اطراف شائقین کرکٹ اور دیگر شہریوں کیلئے ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں جو عوام کی رہنمائی کریں گی۔
عوام سے حکام نے اپیل کی ہے کہ دبئی اسپورٹس سٹی کے اطراف کا غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی اسپورٹس سٹی شائقین کرکٹ ٹریفک جام حکام نے
پڑھیں:
اسرائیل عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن گیا ہے، مصری صدر
دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر اہل فلسطین کی جبری بےدخلی کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر اہل فلسطین کی جبری بےدخلی کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے دوحا میں حملہ کرکے تمام سرخ لکیریں عبور کرلیں، اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔
اجلاس کے دوران اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اسرائیلی بربریت اور مظالم نے تمام حدیں پار کرلی ہیں، اسرائیل کی جانب سے خطے کے ملکوں کو نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک ہے۔ عراقی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے، یہ دہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔