آئی ایم ایف مذاکرات پائیدارمعاشی ترقی کی بنیاد ثابت ہونگے ، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز


بزنس کمیونٹی قرض پروگرام کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہے ،صدر ایف پی سی سی آئی
ٹیکسز کی شرح کم کرنے ، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے،بیان


اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی قرض پروگرام کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہے ، آئی ایم ایف مذاکرات پائیدار اور مستحکم معاشی ترقی کی بنیاد ثابت ہونگے ،بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات میں رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبوں کیلئے ٹیکس شرح میں کمی ترجیح ہونی چایئے ، پالیسی سطح کے مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر بات کی جائے ، بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے،آئی ایم ایف پروگرام سے ملک کو معاشی ترقی ملے گی اور سماجی خوشحالی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ،اب ہمارا ہدف معاشی نمو ہونا چاہیے ، ہمارا ٹیکس کا نظام معیاری نہیں جو کاروبار کے چلنے میں بڑی رکاوٹ ہے، مہنگائی کی شرح 1اعشاریہ 6فیصد پر آ چکی ، پالیسی ریٹ میں بڑی کمی ناگزیر ہے نے کہا کہ آئی ایم ایف مذاکرات پائیدار اور مستحکم معاشی ترقی کی بنیاد ثابت ہونگے ، بزنس کمیونٹی قرض پروگرام کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: معاشی ترقی کی بنیاد ثابت ہونگے آئی ایم ایف مذاکرات عاطف اکرام شیخ کی جائے

پڑھیں:

پاکستان یو ایس ایلومنی نیٹ ورک انٹرنشپ پروگرام 2025، ماہانہ معقول رقم کمانے کا نادر موقع

پاکستان امریکا ایلومنائی نیٹ ورک نے پاکستان میں امریکی مشن اور پاکستان میں یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے تعاون سے PUAN  نیشنل انٹرنشپ پروگرام شروع کیا ہے جو 2 جون سے 29 اگست 2025 تک چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام: وظیفے کی رقم میں 100 فیصد سے زائد اضافہ

ملک بھر میں 45 ہزار سے زیادہ سابق طلبا کے نیٹ ورک کے ساتھ PUAN  کا مقصد تعلیمی سیکھنے اور عملی تجربے کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔

اس اقدام سے PUAN کے 40 نوجوان اراکین کو 40 سینیئر سابق طلبا کی رہنمائی میں کام کرنے کا موقع ملے گا اور وہ مختلف شعبوں میں تجربہ حاصل کر سکیں گے۔

اہم معلومات

انٹرنشپ کی مدت: 2 جون سے 29 اگست 2025

ماہانہ وظیفہ: انٹرن کے لیے کھانے، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے اخراجات پورے کرنے کے لیے روپے 35 ہزار روپے۔

درخواست کی آخری تاریخ: 7 مئی 2025،سہ پہر 3 بجے تک۔

اہلیت:

موجودہ انڈرگریجویٹ طلبا یا حالیہ گریجویٹس (ایک سال کے اندر) جو

3 ماہ کے لیے کل وقتی کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب کی مکمل فنڈڈ انٹرن شپ کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟

انٹرنز اور ان کے سرپرستوں کا ایک ہی شہر میں رہنا ضروری ہے۔ کسی اور شہر میں رہنے والے انٹرنز کو اپنی رہائش اور سفر کا انتظام خود کرنا ہوگا۔

میرٹ کی بنیاد پر انتخاب

PUAN  کے 14 ابواب میں سے کل 40 مینٹیز کا انتخاب کیا جائے گا۔ انتخاب کا عمل سختی سے میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

اپلائی کرنے کا طریقہ

https://alumni.puan.pk  پر اپنے PUAN پروفائل میں لاگ ان کریں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کی لاء اسکول اسپانسر شپ سے متعلق دعویٰ غلط ہے، سپریم کورٹ اعلامیہ

اپلائی کرنے کے لیے بائیں جانب ’انٹرن شپ‘ ٹیب پر کلک کریں۔

اگر آپ نئے ہیں یا آپ لاگ ان کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں تو ملاحظہ کریں: https://puan.pk/how-to-register/

یہ نوجوان طلبا کے لیے تجربہ، رہنمائی اور ممکنہ طور پر محفوظ مستقبل میں روزگار حاصل کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اکستان امریکا ایلومنائی نیٹ ورک پاکستان یو ایس ایلومنی نیٹ ورک انٹرنشپ پروگرام 2025 نیشنل انٹرنشپ پروگرام

متعلقہ مضامین

  • ایران کا ایٹمی پروگرام امریکی دباؤ کا بہانہ
  • ہم جوہری پروگرام و پابندیوں کے خاتمے کے علاوہ کسی اور موضوع پر مذاکرات نہیں کرینگے، سید عباس عراقچی
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، شیخ وقاص اکرام
  • جوہری مذاکرات: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور مکمل
  • پاکستان یو ایس ایلومنی نیٹ ورک انٹرنشپ پروگرام 2025، ماہانہ معقول رقم کمانے کا نادر موقع
  • فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
  • عالمی تجارت کیلئے پائیدار اور شمولیتی ترقی کا حصول ہمارا نصب العین ہے: وزیر خزانہ
  • ایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پرترقی، روڈن انکلیو کے سی ای او کی ایم راشد کی ترقی پر مبارکباد
  • اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان
  • سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علوی