وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کیلئے 6 ارب روپے مختص
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
بجٹ 26-2025 میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کیلئے ڈیڑھ ارب روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے وزیراعظم کامیاب پروگرام کیلیے 6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
رواں مالی سال وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کیلئے ساڑھے 4 ارب روپے مختص تھے۔ آئندہ بجٹ میں پی ایم یوتھ اسکیم کیلیے7 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے پی ایم یوتھ اسکیم کیلئے 16 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رواں مالی سال میں پی ایم یوتھ اسکیم کیلئے 8 ارب 60 کروڑ روپے مختص تھے۔
آئندہ بجٹ میں کامیاب پاکستان پروگرام میں 33 کروڑ روپے کی کٹوتی کردی گئی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
رواں مالی سال کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے 1 ارب 13 کروڑ روپے مختص تھے۔ آئندہ بجٹ میں پی ایم یوتھ بزنس لون کیلئے بجٹ میں10 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال پی ایم یوتھ بزنس لون کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کردیے گئے۔ رواں مالی سال میں پی ایم یوتھ بزنس لون کیلئے 50 کروڑ روپے مختص تھے۔ آئندہ بجٹ میں پی ایم رمضان پیکیج کیلئے 19 ارب روپے مختص کر دیے گئے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں احتساب ڈویژن بلوچستان کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ بجٹ میں ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال سمیڈا فنڈ 5 ارب روپے سے کم کرکے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ آئندہ بجٹ میں پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کیلئے1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق پہلی بار بجٹ میں آٹزم سوسائٹی آف پاکستان کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملکی سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جوان خدمتِ خلق کا روشن استعارہ
ملکی سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے بہادر جوان دشمن کی جارحیت کے خلاف مورچہ زن ہونے کے ساتھ ساتھ خدمتِ خلق کا روشن استعارہ بھی بن چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول سے متصل ان دشوار گزار پہاڑی بستیوں میں، جہاں اسپتال اور ڈسپنسریاں محض خواب تھے، وہاں پاک فوج کے ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف گھر گھر جا کر مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات فراہم کررہے ہیں۔ مزید جانیے حمزہ کاٹل کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ادویات فراہمی ایل او سی پاک فوج سرحدوں کے محافظ لائن آف کنٹرول مفت طبی معائنہ وی نیوز