چوہدری سالک کا اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
چوہدری سالک حسین —فائل فوٹو
وفاقی وزیر چوہدری سالک نے اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا نوٹس لے لیا۔
اس حوالے سے وفاقی چوہدری سالک حسین نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ پاکستان بزنس فورم فرانس نے اس مسئلہ کو وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا تھا۔
چوہدری سالک نے کہا ہے کہ یہ انتہائی نازک مسئلہ ہے، معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،ایئر پورٹس پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فیسیلیٹیشن ڈیسک بنائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چوہدری سالک
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی