کوئٹہ، علامہ مقصود ڈومکی کی مختلف شخصیات کو فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے فلسطین کانفرنس میں فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کی مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سالانہ فلسطین کانفرنس آج کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگی۔ فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان کے سیاسی، مذہبی اور قبائلی رہنماؤں کو دعوت دی۔ انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن، نیشنل پارٹی کے ترجمان احمد علی لانگو، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء چیئرمین واحد بلوچ، غلام نبی مری، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی صدر عبدالقہار ودان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی رہنماء مولانا انوار الحق حقانی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ آصف حسینی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، علامہ سہیل اکبر شیرازی، علامہ ذاکر حسین درانی، جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء ابراہیم لہڑی، جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی رہنماء سردار ولی بازئی، مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے رہنماء ادریس مغل و دیگر کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں میں امریکہ اور اسرائیل نے غزہ اور فلسطین میں ظلم و بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آج پوری دنیا اسرائیل کا سفاک چہرہ دیکھ چکی ہے۔ حقوق انسانی اور حقوق اطفال و نسواں کہ جھوٹے دعویداروں نے جس طرح غزہ میں معصوم انسانوں، خواتین اور بچوں کا قتل عام کیا اس نے امریکہ اور اسرائیل کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے قدس کی آزادی کے لئے اپنے جوانوں اور بزرگوں کے خون کا نذرانہ راہ خدا میں پیش کیا ہے۔ ہم اس موقع پر شہدائے یوم القدس کوئٹہ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے تحریک آزادی بیت المقدس کے لئے اپنے پاکیزہ خون کا نذرانہ پیش کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطین کانفرنس بلوچستان کے علامہ مقصود کے صوبائی پارٹی کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر روانہ
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس)
وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحا روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف آج دوحا میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ سربراہی اجلاس دوحا پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطحوفد وفد میں شامل ہیں۔
سربراہی اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر و دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قبل ازیں یکجہتی اور علاقائی اتحاد کے لیے وزیر اعظم نے 11 ستمبر 2025 کو دوحا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے قطر کی سلامتی و خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے قطری قیادت سے ملاقات کی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو کے حوالےسے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست خارج پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو کے حوالےسے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست خارج سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا طورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان تقاریر سے اسرائیل کاکچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں، ایران صیہونی افواج جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، غیر ملکی طبی ماہرین کی رپورٹ میں انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم