کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبے کو مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔
مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلان طلب کرتے ہوئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی، اس کے ساتھ ہی مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کے لیے بھی پلان طلب کر لیا۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ورکروں کوکم از کم37 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے اور سوشل سکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جائے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں پری اسکینگ کیلئے مریم نواز ویلنس سینٹر بنیں گے، مریم نواز ویلنس سینٹر میں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال میں ریفر کیا جائے گا، لاہورڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانےکا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا اور رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سکیورٹی اسپتال کی اصولی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبر لاز میں ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق مثالی صوبہ بنانے کا اعزم رکھتے ہیں، مزدور کی اجرت، علاج معالجہ، بہترروزگار، اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو، مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مزدوروں کی فلاح وزیر اعلی پلان طلب
پڑھیں:
حکومت کا کرپٹو کرنسی کے انتظام اور تحفظ کیلئے بڑا قدم ,وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک ڈیجٹیل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک دیجیٹل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی ہے جو کہ سرکار کی ملکیت ہو گی جس کا مقصد حکومت کے ورچوئل اثاثوں کے انتظام اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹریٹجک ڈیجیٹل والٹ کمپنی کو کمپنیز ایکٹ 2017 کی شق 42 کے تحت نان پرافٹ ادارے کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے اور یہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ رجسٹر ہوگی۔ یہ اقدام پاکستان کرپٹو کونسل کی سفارش پر کیا گیا ہے، جس نے پبلک سیکٹر کے ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ کے لیے کرپٹو کرنسی والٹ کے قیام کی تجویز دی تھی۔
جس کو دیکھو منہ اٹھاکر پنجاب پر تنقید کرنے آجاتا ہے:عظمیٰ بخاری کا مزمل اسلم کے بیان پر شدید ردعمل
ایس ای سی پی کی شرائط پوری کرنے کے لیے حکومت نے ابتدائی تین ڈائریکٹرز کے طور پر جوائنٹ سیکریٹری فنانس ڈویژن تیمور حسن، جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن حمیرا اعظم خان اور جوائنٹ سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس ڈویژن عامر محمد خان نیازی کو نامزد کیا ہے۔ احمد تیمور حسن کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اضافی چارج پر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ کمپنی ورچوئل ایسٹ آرڈیننس 2025 کے نفاذ کے بعد قائم کی جا رہی ہے، جو پاکستان میں ورچوئل اثاثوں اور ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز (VASPs) کے ضابطہ کار کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ یہ آرڈیننس بلاک چین پر مبنی مالیاتی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے ساتھ شفافیت، تعمیل اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے،ترجمان پی ٹی اے
اسٹریٹجک ڈیجیٹل والٹ پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کے انتظام کے لیے بنیادی انفراسٹرکچر کے طور پر کام کرے گا اور مستقبل میں ٹوکنائزڈ گورنمنٹ بانڈز، خود مختار ڈیجیٹل کرنسیاں اور بلاک چین پر مبنی سرحد پار لین دین جیسے منصوبوں کی راہ ہموار کرے گا۔
مزید :