سندھ رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کمانڈر کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
سندھ رینجرزاور پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری سے گینگ وار کمانڈر زاہد لاڈلہ اور شکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم حماد عرف حمو کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیاری سے گینگ وار کمانڈر زاہد لاڈلہ اور شکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم حماد عرف حمو گرفتار کرلیا گیا۔
بیان کے مطابق گرفتار ملزم 2024میں عزیر بلوچ کی ذہن سازی کرنے پرکالعدم تنظیم لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ میں شامل ہوا،گرفتار ملزم شاہ بیگ لین لیاری کارہائشی ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ واقعے کے وقت میں موٹر سائیکل چلا رہا تھا، بھتہ نہ ملنے پر ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں عزیر بلوچ اور منور عرف منو نے نجی آئل ڈپو پر فائرنگ کی، بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
بیان میں کہا گیا کہ نیاآباد لیاری میں واقعہ نجی ا ٓئل ڈپو کے مالک کو بذریعہ واٹس ایپ لیاری گینگ وار کمانڈر شکیل بادشاہ خان نے مبلغ پانچ لاکھ روپے بھتہ کی ڈیمانڈ کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گینگ وار کمانڈر
پڑھیں:
کاہنہ میں10 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے 10 سالہ بچے سے بدفعلی کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔(جاری ہے)
ترجمان پولیس کے مطابق کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے دھلوکی گائوں سے گرفتار کیا،ملزم نے 10 سالہ بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کی،متاثرہ بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ایس پی ماڈل ٹان اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم حسن کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔