ویب ڈیسک: پنجاب کے شہرحافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر اور گردونواح میں زمین زلزلے سے لرز اٹھی، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں او دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے حوالے سے معلومات اکٹھی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہیٹ ویو الرٹ جاری
—فائل فوٹوپنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے درجۂ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 26 اپریل سے 01 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمۂ متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر الرٹ رہیں۔
سندھ اور پنجاب کے مخلتف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمۂ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے حکّام کا کہنا ہے کہ اربن سینٹرز، پبلک پارکس، کمیونٹی ہالز، یونین کونسل دفاتر اور دیگر لوکل گورنمنٹ بلڈنگز میں عارضی اور مستقل کولنگ شیلٹرز کا انتظام کیا جائے۔
حکّام نے کہا کہ مارکیٹس، بس اسٹاپ، مذہبی عبادت گاہوں پر ہائیڈریشن پوائنٹس اور پانی کی دستیابی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔