بنوں : دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
بنوں کینٹ میں ہونے والے حملے اور بم دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کرلیا گیا، مقدمہ میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل ، بارودی مواد کی دفعات شامل ہیں۔مقدمہ کے مطابق 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا، حملے میں سیکورٹی فورسزکے 9 اہلکار شہید اور18اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق بنوں کینٹ حملے میں بیک وقت کئی دھماکے ہوئے، بنوں کینٹ کے اندر خود کش دھماکے بھی کئے گئے۔دہشت گردی کے حملے کے دوران دھماکوں سے آس پاس گھر منہدم ہونے سے خواتین اور بچوں مقامی لوگ لوگ زخمی اور شہید ہوئے تھے۔ایف آئی آر کے مطابق شہداء اور زخمیوں کو پولیس، ریسکیو اور مقامی افراد نے اسپتال پہنچا دیا، دہشت گردوں کے حملے سے 6 گاڑیاں مکمل جل گئیں جبکہ متعدد فائرنگ سے خراب ہوئی ہے۔مقدمہ کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی مواد سے کینٹ کے اندر دفتر منجمد کئے، کینٹ کے اندر خودکش دھماکے بھی کئے گئے۔
یاد رہے 4 مارچ 2025 کو بنوں چھاؤنی پر خوارج عناصر کی جانب سے ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی۔ بنوں کینٹ خودکش حملوں میں فتنہ الخوراج کے 16 دہشت گرد جہنم واصل کئے گئے تھے، ان ہلاک خوارجین میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھے، اس حملے کی ساری منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔حملہ آوروں نے چھاؤنی کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن انداز میں ناکام بنا دیا۔ مایوسی کے عالم میں حملہ آوروں نے دو بارودی گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
برطانیہ، ٹرین میں چاقو حملے میں 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو بڑا حادثہ قرار دیا اور کہا انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران تحقیقات میں معاونت کریں گے۔
ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔