وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے جبکہ یو اے ای اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلیٰ عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعویٰ کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔
حنیف عباسی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران سی پیک کی بحالی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے  بتایا کہ 9 اقتصادی زونز پر چین کے ساتھ مل کر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ انڈسٹری کے لیے 23 مارچ سے بجلی کے نرخ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بجلی کے نرخ میں کتنی کمی ہوگی اس کی تفصیلات وزیراعظم خود اعلان کریں گے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کا ریلوے نظام 150 سال پرانا ہے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اولین ترجیح ٹرینوں کو بروقت روانہ کرنا، ان کی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا اور کارگو سروسز میں بہتری لانا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ریلوے کی زمینوں پر قبضے ہیں جنہیں چھڑانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ ریلوے لینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی جس سے اربوں اور کھربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دشمن کا جال بن چکا ہے اور بدقسمتی سے ہمارے ہی کچھ لوگ ان کے سہولت کار بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنہیں پاکستان لا کر بسایا گیا ان سے بھی جواب طلبی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا چاہے وہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) ہو یا خوارج کی صورت میں خطرات ہوں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بیرون ملک بھاگنے والے بھگوڑوں نے ریاست پر حملہ کیا اور اگر خاموش رہے تو حالات اس نہج پر پہنچ جائیں گے کہ رات کو اسلام آباد میں ریستوران جانا بھی مشکل ہو جائے گا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ اب پاکستانی قوم کو کھڑا ہونا ہوگا اور بھگوڑوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ جو ملک کی سلامتی سے کھیل رہا ہے وہ کوئی احسان نہیں کر رہا اور قوم کو اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام خطرات پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن قومی بیداری اور عمل کی ضرورت ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حنیف عباسی نے نے کہا کہ انہوں نے ہے اور

پڑھیں:

اسپین کا بڑا فیصلہ: اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ

میڈرڈ: اسپین نے اسرائیلی ہتھیاروں کی ایک بڑی ڈیل منسوخ کر دی ہے جس کی مالیت تقریباً 70 کروڑ یورو (825 ملین ڈالر) تھی۔ یہ معاہدہ اسرائیلی کمپنی ایل بٹ سسٹمز کے ڈیزائن کردہ راکٹ لانچر سسٹمز کی خریداری کے لیے کیا گیا تھا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسپین کے وزیرِاعظم پیدرو سانچیز نے اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی خرید و فروخت پر مکمل قانونی پابندی عائد کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ 12 SILAM راکٹ لانچر سسٹمز کی خریداری پر مشتمل تھا، جو اسرائیلی پلیٹ فارم PULS پر مبنی ہیں۔ معاہدہ منسوخی کی تصدیق 9 ستمبر کو اسپین کے سرکاری پبلک کنٹریکٹس پلیٹ فارم پر کی گئی۔

اسپین کی بائیں بازو کی حکومت نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو ’’نسل کشی‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہتھیاروں کی تجارت روک کر اس عمل کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


 

متعلقہ مضامین

  • 2 اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے  ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے پر حامد میر کا تبصرہ
  • ریلوے میں اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گی ، حنیف عباسی
  • پی ٹی آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
  • ریلوے میں8 ماہ کے دوران اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گے: حنیف عباسی
  • سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
  • بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی
  • اسپین نے اسرائیل سے 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ کردیا
  • اسپین کا بڑا فیصلہ: اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ
  • سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہوسکتا، عالمی ثالثوں کی پاکستانی مؤقف کی حمایت