شہید عالم مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا، بھارتی اخبار
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔
مفتی شاہ میر پر ماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔ تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے بعد تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے تیسرے حملے کا شکار ہوئے۔
انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔
انڈین میڈیا نے بھارت کے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد کی تھی۔
دوسری طرف بلوچ قوم پرست حلقے مفتی شاہ میر بزنجو کے قتل پر طرح طرح کے سوالات اُٹھا رہے ہیں اور اُن کے ماضی قریب میں بدلتے رجحانات کو خاص طور پر اجاگر کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
فاران یامین:ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (ASF) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق جدہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 108 منشیات کے کیپسول برآمد ہوئے جو ماہرانہ طریقے سے اسٹیل راڈ میں چھپائے گئے تھے۔
چیکنگ کے دوران ان کیپسول سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا