پی ٹی آئی نے ہرجگہ کرپشن، بربادی کے ریکارڈ بنائے، انجنیئیرامیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینیئر امیرمقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ہرجگہ بربادی اور کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینیئر امیرمقام نے بیان میں کہا کہ خیبرپختون خوا کی حکومت کی کارکردگی کا کتابچہ خود پی ٹی آئی نے پھاڑ کر پرزے پرزے کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے اپنی بدترین کارکردگی کے اعتراف کے بعد خیبرپختونخوا کو حقیقی عوامی حکومت ملنی چاہیے۔
امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے بدترین کارکردگی کا آئینہ اڈیالہ جیل میں قید اپنے لیڈر کو دکھایا ہے۔ وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا ہر جگہ پی ٹی آئی نے تباہی، بربادی اور کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔
گیارہ سال سے زائد عرصے سے مسلط پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختون خوا کو آثارقدیمہ بنادیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟گورنر خیبرپختونخوا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جن پر خود دہشتگردی کے مقدمات ہوں وہ کیا اے پی سی طلب کریں گے،ان کاکہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اے پی سی طلب کی تھی صوبائی حکومت کو چاہیے تھا وہاں جاتی،غیرسنجیدہ حکومت کی اے پی سی کواپوزیشن نے سنجیدہ نہیں لیا۔
مزید :