چین، ترکیہ، ملائشیا، سعودیہ سمیت 8 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی بے دخل، 14 زیرحراست
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
چین ملائشیا، ترکیہ اور سعودیہ سمیت 8 ممالک سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 67 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بھیک مانگنے، منشیات فروشی، کام سے مفرور، کفیل کے بغیر کام کرنے، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ میں خردبرد کرنے، غیر قانونی داخلے، سمیت مختلف الزامات کے تحت 36 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، جن میں 1 بلیک لسٹ بھی شامل ہے۔
قبرص میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی سمیت 3 کو بے دخل کیا۔ ترکیہ میں رہائشی پرمٹ منسوخ کرکے 1، ملائشیا میں امیگریشن نے ممنوعہ قرار دے کر 1، چین نے امیگریشن پر انٹری سے انکار کرکے 1 پاکستانی کو واپس بھیج دیا۔
عراق میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 8 سمیت 12 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، یو اے ای میں منشیات فروشی، ریپ کیس، قتل، فراڈ، جیل، چوری سمیت مختلف الزامات پر 10 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
کمبوڈیا میں فراڈ کمپنی کے ساتھ کام کرنے پر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو کو بے دخل کیا کیا گیا
پڑھیں:
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول جائیں گے، جہاں وہ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ ترکی کے وزیرِ خارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت سات دیگر عرب و اسلامی ممالک نے اُس امن اقدام میں فعال کردار ادا کیا تھا جس کے نتیجے میں شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
مزید پڑھیں: ترک وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، غزہ میں امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال
استنبول اجلاس کے دوران پاکستان فائر بندی کے مکمل نفاذ، اسرائیلی افواج کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں، خصوصاً غزہ، سے مکمل انخلا اور فلسطینی عوام کو بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دے گا۔
پاکستان یہ موقف بھی دہرائے گا کہ ایک آزاد، قابلِ عمل اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، اور جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو، اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اسرائیلی افواج ترکیہ غزہ