5 خواتین سے زیادتی: آسٹریلیا میں انڈین نژاد کمیونٹی لیڈر بالیش دھنکھڑ کو 40 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک)آسٹریلیا میں انڈین نژاد بی جے پی کے حامی اورکمیونٹی لیڈربالیش دھنکھڑ کو5خواتین سے زیادتی کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
مجرم کو30 سال تک پیرول کا حق بھی نہیں ہوگا، سڈنی کی عدالت نے مجرم کو خطرناک سیریل ریپسٹ قرار دیا، مجرم جعلی نوکریوں کے اشتہارات کے ذریعے خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا، نشہ آور اشیا دے کر ان کا ریپ کرتا اور ویڈیوز بناتا تھا۔
پولیس کو بالیش دھنکھڑ کے گھر سے ڈیٹ ریپ ڈرگز اور ویڈیو ریکارڈنگ آلات ملے تھے، بالیش دھنکھڑ کی سزا پر بھارت میں سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا، اپوزیشن کانگریس نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بی جے پی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کے زرعی شعبے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں: آسٹریلین ہائی کمشنر
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کے زرعی شعبے، غذائی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کے لئے کوشاں ہے تاکہ مختلف چیلنجز سے نبردآزما ہوتے ہوئے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے دورے کے دورن وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈینز، ڈائریکٹرز اور آسٹریلوی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کرنے والے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کے دورن کیا۔ آسٹریلیا 40 سال سے پاکستان میں زراعت کے شعبے میں کام کر رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں زراعت کو متاثر کر رہی ہیں جس کا سامنا کرنے کے لئے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنسدانوں کا آسٹریلیا کے ساتھ تعاون، زرعی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ زراعت، لائیوسٹاک اور پانی کے انتظام میں مہارت کی وجہ سے آسٹریلیا پاکستان کے لیے ایک اہم ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ شراکت کار کے طور پر کام کر رہا ہے۔ آسٹریلیا مرکز برائے بین الاقوامی زرعی تحقیق کے زیراہتمام پاکستان میں مختلف منصوبہ جات پر کام جاری ہے جس سے زرعی خوشحالی ممکن ہو گی۔ پاکستان میں زیر زمین پانی میں بتدریج کمی اور اس کا معیار خراب ہو رہا ہے جو کہ ایک چیلنج ہے۔ سولر پمپس کے بعد زیر زمین پانی کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔