کیا مشتبہ قاتل ارمغان قریشی کے کالعدم تنظیموں سے روابط تھے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے پولیس کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جس کے مطابق ملزم ارمغان سے ملنے والی تمام چیزیں فوراً فورینزک تجزیے کے لیے بھیجنے اور ملزم ارمغان کے قریبی افراد کی سرگرمیوں کا جائزہ لے کر مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔
اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ علاقےکی سیکیورٹی کے سربراہ اور مالک مکان سے بھی ملزم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں اسی طرح ملزم ارمغان کی سرگرمیوں سےمتعلق مقامی انٹیلیجنس یونٹ، گذری اور درخشاں تھانوں سے بھی معلومات لی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا؟ ملزم ارمغان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی
اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر کی گائیڈ لائنز کے مطابق پولیس کو ملزم ارمغان کے والد سے تحقیقات کرنے اور ان کا کرمنل رکارڈ چیک کرنے کا کہا گیا ہے، ملزم کی رہائش گاہ سے برآمد ممنوعہ اسلحہ سمیت واکی ٹاکی سے متعلق بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
اسی طرح ملزم کی رہائش گاہ سے ملنے والے ڈیجیٹل سیف لاکرز اور 2 شناختی کارڈ سے متعلق بھی تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے اسپیشل پبلک پروسکیوٹر نے ملزم ارمغان کے کالعدم تنظیموں سے مبینہ تعلق سے متعلق بھی تحقیقات کی مزید ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ رپورٹ عدالت میں جمع
پولیس کو ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اسی طرح اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے مصطفیٰ عامر کے اغوا کے سلسلے میں تاوان طلب کرنے والے ٹیلی فونز کے حصول سمیت ملزم کے فون اور مقتول کی والدہ کے فون کو کیس پراپرٹی کا حصہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ملزم ارمغان اور مقتول مصطفیٰ کے بینک اکاؤنٹس، فون ڈیٹا اور ٹریول ہسٹری حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے حب میں درج مقدمے کی کراچی منتقلی کے لیے ایس ایس پی حب کو لکھے گئے خط کا مقصد بھی دریافت کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر انٹیلیجنس یونٹ بینک اکاؤنٹس تاوان ٹریول ہسٹری حب فورینزک فون ڈیٹا قتل کیس کالعدم تنظیموں کراچی گائیڈ لائنز مصطفیٰ عامر منی لانڈرنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹیلیجنس یونٹ بینک اکاؤنٹس تاوان ٹریول ہسٹری فورینزک فون ڈیٹا قتل کیس کالعدم تنظیموں کراچی گائیڈ لائنز مصطفی عامر منی لانڈرنگ ملزم ارمغان کے بھی تحقیقات کی ہدایت کے لیے
پڑھیں:
خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:باغبان پورہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سلیم نے خاتون کو تنہا دیکھ کر اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا، خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے سنگین نتاٸج کی دھمکی دی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں، زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔