شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جامع اور شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف ہے، رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان پانچ ہزار روپے ملیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا، حکام نے ڈیجیٹل والٹ سے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزارروپے ادائیگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس شاندار پروگرام کی تکمیل پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیر آئی ٹی،گورنمنٹ سیکرٹریز اورمتعلقہ حکام نےمل کر ایک چیلنج کو قبول کیا، ماضی میں بدترین کرپشن کی کہانیاں تھیں، اب نئے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
’اپنی زبان قابو میں رکھیں‘: انضمام الحق کا سنیل گواسکر پر کرارا جوابی وار
ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہنا تھا، یوٹیلٹی سٹورز میں بدترین کرپشن کی کہانیاں زبان زدعام تھیں، نئےجدید ڈیجیٹل والٹ کے تحت چاروں صوبوں میں تقریبا ً 40لاکھ خاندانوں کے 2 کروڑ سے زائد افراد پروگرام سے مستفید ہوں گے، اس پروگرام کا 20 ارب روپے کی لاگت سے اجرا ءکیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار شفاف طریقے سے کام کیا، اب فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے، لوگ اپنی ضرورت کے مطابق چیزیں خرید سکیں گے، پہلی بار نہ قطاریں لگیں اور نہ ہی کوئی شکایت سامنے آئی، ماضی میں عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوا اس سے بڑا ظلم نہیں ہو سکتا۔
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام میں شفافیت کا پہلو سب کیلئے اہمیت کا حامل ہے، حکومت پاکستان نے مہم کا آغاز کردیا ہے، بینکرز اور آئی ٹی کمپنیز سے گزارش ہے آپ بھی مہم میں شریک ہوں، گورنر اسٹیٹ بینک بھی ڈیجیٹل والٹ کے طریقہ کار کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہباز شریف فی خاندان شریف نے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔
انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔
پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔