ریتی بجری کی آڑ میں ہزاروں کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کراچی:
ریتی بجری کی آڑ میں ہزاروں کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت سپرہائی وے چیک پوسٹ پر کارروائی کی، جس میں اندرون سندھ سے آنے والے ریتی بجری سے لدے مشکوک ڈمپر سے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی گئی۔
ڈمپر نمبر TAF-329 میں ریتی بجری کی آڑ میں 6600کلو چھالیہ کراچی منتقل کی جارہی تھی ، جس کی مالیت 66لاکھ روپے سے زائد ہے۔
حکام نے مقدمہ درج کرکے ڈمپر اور اسمگل شدہ مضرصحت چھالیہ اے ایس او گودام منتقل کردی۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے 2کروڑ روپے مالیت کے ڈمپر کو بھی چھالیہ کے ساتھ ضبط کرلیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریتی بجری
پڑھیں:
کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا پردہ فاش
کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوگیا جب کہ
لاہور پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ گرفتاریاں cctv فوٹیج موبائل فون لوکیشنز کی مدد سے کی گئیں، ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح شہریوں سے جھپٹے کی وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان چھنے ہوئے موبائلز کے پارسل بناتے مختلف کارگو کمپنیوں کے ذریعے پشاور اسمگل کرتے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ ملزمان چوری ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
گرفتار ملزمان سے 10 چوری شدہ موبائلز 2 لاکھ نقدی 2 پستول برآمد کرلیے، ملزمان میں شہزاد اور حسن شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔