چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شاندار اختتام پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا پیغام دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں دل کی گہرائیوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیم، متحرک قانون نافذ کرنے والے اداروں، معاون صوبائی حکومتوں، معزز آئی سی سی حکام، اور ان کرکٹ ٹیموں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آئیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کی محنت اور مشترکہ کوششوں کی بدولت اس عالمی ٹورنامنٹ کا انعقاد کامیابی سے ممکن ہوسکا اور یہ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک تاریخی ایونٹ بن گیا۔
مزید پڑھیں:بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کو اس عالمی ایونٹ کی میزبانی پر فخر ہے، اور آپ کی قیمتی خدمات نے اسے ایک شاندار کامیابی بنایا۔ آپ کی لگن، محنت اور اتحاد نے نہ صرف کرکٹ کے جذبے کو بلند کیا بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کی صلاحیت کو بھی دنیا کے سامنے پیش کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید لکھا کہ یہ ٹورنامنٹ کھیل کا جشن تو تھا ہی، ساتھ ہی یہ تعاون اور عزم کی طاقت کا بھی مظہر تھا۔ ہم آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کو ایک ناقابل فراموش تجربہ بنایا۔ شکریہ کہ آپ نے ہمارے ساتھ مل کر تاریخ رقم کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی 2025 محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی 2025 محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ ٹرافی 2025
پڑھیں:
شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق شریاس ایّر کو پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
شریاس ایّر سڈنی میں تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایّر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور سنجیدہ انجری کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شریاس ائیر سفر کے لیے مکمل فٹ ہونے تک سڈنی میں قیام کریں گے۔