آفتاب احمد کا پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
آفتاب احمد کا پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)آفتاب احمد نے قرطبہ یونیورسٹی پشاور کے شعبہ انگریزی میں پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرنے کے بعد اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ ان کے سپر وائزر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ آف انگلش قرطبہ یونیورسٹی پشاور، جبکہ کو سپر وائزر ڈاکٹر ثقلین حسن اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد تھے۔ جبکہ ان کے ممتحن ڈاکٹر منور اقبال ھیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد تھے۔
آفتاب احمد نے اپنی اس کامیابی کو اللہ تعالی کا خصوصی فضل و کرم ، والدین اور دوستوں کی دعاوں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا اور انگریزی تحقیقی کام کو مزید جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا فتاب احمد
پڑھیں:
میری بیوی ڈاکٹر مشعل حافظہ تھیں اور اللّٰہ تعالیٰ نے اُسے دینی و دنیاوی ہر لحاظ سے نوازا ہوا تھا، ڈاکٹر سعد اسلام
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر مشعل کے شوہر ڈاکٹر سعد اسلام نے کہا ہے کہ میری بیوی ڈاکٹر مشعل حافظہ تھیں اور اللّٰہ تعالیٰ نے اُسے دینی و دنیاوی ہر لحاظ سے نوازا ہوا تھا۔
لودھراں میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سعد اسلام نے کہا کہ ہمیں سانحہ سوات سے سبق سیکھنا چاہیے تھا، شاید ان دنوں میں سیر و تفریح کے لیے اسکردو نہیں جانا چاہیے تھا۔
ڈاکٹر سعد اسلام نے کہا کہ دعا کروں گا کہ اللّٰہ ایسا سانحہ کبھی کسی کو نہ دکھائے، اللّٰہ کا شکر بھی ادا کروں گا کہ اس نے میرے ماں باپ اور خاندان کو بچا لیا ہے۔
یاد رہے کہ 24 جولائی کو گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر مشعل اور ان کے دیور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی تھی۔