یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہہ دیا، اسکی بدترین کرپشن کی کہانیاں عام تھیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہنا تھا، اس کی بد ترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں۔
اسلام آباد میں رمضان 2025 مانیٹرنگ نظام کے جائزہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا خیال تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہنا تھا، اس کی بد ترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پیسہ غریب عوام کا پیسہ ہے اور اگر وہ خرد برد کی نذر ہوجائے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس سے بڑا عام آدمی کے ساتھ ظلم و زیادتی نہیں ہوسکتی۔
شہباز شریف نے لہذا ناقص معیار، کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا، اس جدید ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے، تقریبا 40 لاکھ خاندان جو کہ 2 کروڑ افراد سے زیادہ بنتے ہیں، اس پروگرام کو 20 ارب سے زیادہ کی لاگت سے اس کو شروع کیا گیا، اس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پہلی مرتبہ شفاف طریقے سے عوام کو ریلیف دیا گیا اور کسی قسم کی کوئی شکایات سامنے نہیں آئیں کہ چیزوں میں کوئی خرابی ہے، 5 ہزار فی خاندان ملیں گے تو جو ان کی ضرورت ہے اس کے مطابق وہ خریداری کر سکتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آیوشمان کھرانہ نے ’اندھا دھن‘ صرف ایک روپے میں کی تھی، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
بالی ووڈ کے مشہور اداکار آیوشمان کھرانہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سپر ہٹ فلم ’اندھا دھن‘ میں کام کرنے کے لیے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے آیوشمان نے بتایا کہ فلم کی کامیابی کے بعد، خاص طور پر چین میں شاندار بزنس کے باعث، انہیں بعد میں فلم کے منافع سے حصہ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے پروڈیوسر دوست اداکار رہے ہیں۔ ان کے مطابق، “میرے لیے سرسوتی (علم و فن) ہمیشہ لکشمی (دولت) سے پہلے آتی ہے۔ میرا مقصد فلم کی کامیابی ہے، اگر فلم اچھا بزنس کرے تو اداکار کو زیادہ ملنا چاہیے۔
اداکار نے مزید کہا کہ وہ اپنی فیس یا مالی معاملات میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ “میں ایک فنکارانہ ذہن رکھنے والا پنجابی ہوں، حساب کتاب کی باتیں مجھے کم سمجھ آتی ہیں، اس لیے یہ سب میری مینجمنٹ دیکھتی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ ان دنوں بالی ووڈ میں اداکاروں کے بڑھتے ہوئے معاوضوں پر بحث جاری ہے، تاہم آیوشمان کھرانہ خود کو اس دوڑ سے الگ اور زمینی فنکار مانتے ہیں، جو کہانی اور کردار کو پیسے سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔