گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا انتظام سندھ حکومت کے حوالے کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی شہر کیلئے ایک مربوط اور مؤثر شہری ٹرانزٹ سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے، دونوں بی آر ٹی لائنز کو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول حکومتِ سندھ نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گارڈن کراچی میں آپریشنل کنٹرول سندھ کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی ای او پی آئی ڈی سی ایل وسیم باجوہ نے کنٹرول سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کے حوالے کیا۔ تقریب میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو، اورنج لائن اور گرین لائن بی آر ٹی کے حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گرین لائن اور اورنج لائن کی سندھ حکومت کو منتقلی پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مزید منظم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ بس سروسز کی بہتری اور پائیداری کیلئے پُرعزم ہے، تاکہ شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں، ہم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور باقاعدہ دیکھ بھال کے ذریعے بس سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کام کریں گے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کراچی شہر کیلئے ایک مربوط اور مؤثر شہری ٹرانزٹ سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے، دونوں بی آر ٹی لائنز کو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرین لائن اور اورنج لائن کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب حکومت ناقص کارکردگی سے توجہ ہٹانے کیلیے متنازع صحافی کی حمایت میں مہم چلارہی ہے، شرجیل میمن
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے متنازع صحافی رضوان رضی کی حمایت میں پنجاب حکومت کی مہم کو افسوسناک قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے رضوان رضی کی حمایت میں پنجاب حکومت کی مہم کو افسوسناک قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ہیگ (ن) اور پنجاب حکومت ایک بیمار شخص کی حمایت میں مہم چلا رہی ہے، جو افسوسناک امر ہے۔
It’s very sad to see that PML N And Punjab government has started a campaign in support of a sick man. This is a negative message for Sindh province. PML N’s Punjab government wants to divert the attention of public from poor performance in floods, because of inexperience and… pic.twitter.com/PZd9M9VYwQ
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) September 18, 2025شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس طرح رویہ صوبہ سندھ کے لیے منفی پیغام ہے۔ انہوں نےکہا کہ(ن) لیگ کی پنجاب حکومت اپنی ناقص کارکردگی سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے، سیلاب کے دوران ناقص حکمت عملی اور ناتجربہ کاری کے باعث پنجاب کے عام عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔