چین، چودہویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ختم
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بیجنگ :چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے ساتھ کامیابی سے پیر کے روز عظیم عوامی ہال میں ختم ہوا ۔
شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں تمام شریک اکائیوں اور سی پی پی سی سی کے مندوبین پر زور دیا گیا کہ وہ چین کے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے گرد زیادہ قریب اور متحد ہوں، عمدہ روایات کو آگے بڑھائیں، سیاسی ذمہ داریوں کو ادا کریں ، نئے دور میں سی پی پی سی سی کاز کی مسلسل ترقی کو فروغ دیں، اور چینی طرز کی جدیدیت کو آگے بڑھانے میں مزید نیا کردار ادا کریں۔
اجلاس کی صدارت چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہو ننگ نے کی۔ وانگ ہو ننگ نے اعلان کیا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں 2,154 مندوبین میں سے 2,082 نے شرکت کی اور مطلوبہ تعداد مکمل ہوئی ۔ اپنی تقریر میں وانگ ہو ننگ نے کہا کہ ہمیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مجموعی قیادت کو غیرمتزلزل طریقے سے برقرار رکھنا چاہیے، سوشلسٹ مشاورتی جمہوریت اور ایک خصوصی مشاورتی ادارے کے لیے ایک اہم چینل کے طور پر سی پی پی سی سی کا کردار بہتر طریقے سے ادا کرنا چاہیے، اور سیاسی مشاورت، جمہوری نگرانی اور سیاسی امور اور فیصلہ سازی میں شرکت کے معیار کو مسلسل بہتر بنانا چاہیے۔اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ، گزشتہ سالانہ اجلاس کے بعد سے سامنے آنے والی تجاویز کی عمل درآمد رپورٹ، نئی تجاویز کے جائزے سے متعلق رپورٹ اور 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے متعلق سیاسی قرارداد کی منظوری دی گئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سی پی پی سی سی قومی کمیٹی اجلاس میں کمیٹی کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کی کارکردگی، خصوصاً بیرونِ ممالک پاکستانی مشنز کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کے سفارتی کردار کو مزید مؤثر بنانے اور مشنز کی کارکردگی کو قومی حکمتِ عملی کے اہداف سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان سعودی تعلقات نئے دور میں داخل، اسحاق ڈار کا ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان کا دورہ
انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے مابین ہم آہنگی اور اشتراکِ عمل کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیرِ پٹرولیم، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ سیکرٹری تجارت، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ایچ آر اینڈ ڈی، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سمیت وزارتِ خزانہ، اطلاعات اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار سفارتکاری نائب وزیراعظم