بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
تھائی لینڈ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، اب ویزے کیلئے سفارتخانے جانے کی ضرورت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تھائی لینڈ کا ای ویزا سسٹم متعارف کرادیا گیا، ای ویزا اب پاکستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہوگا۔اب پاکستانیوں کو ویزے کیلئے سفارتخانے جانے کی ضرورت نہیں صرف آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیاحتی، ٹرانزٹ اور نان امیگرنٹ ویزے باآسانی حاصل کرنے کی سہولت ہوگی اور ویزا پروسیسنگ میں صرف چودہ کام کے دن لگیں گے۔سفر سے قبل ای ویزا کا پرنٹ نکالنا ضروری ہوگا، ڈیجیٹل کاپی قبول نہیں ہوگی تاہم ای ویزا کے لئے کسی ایجنٹ کی بھی اب ضرورت نہیں۔
ای ویزا کے لئے جعلی دستاویزات جمع نہ کروانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے، اپ لوڈ کردہ تمام دستاویزات، خاص طور پر ائیر لائن ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ کا حقیقی ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اگر کوئی دستاویز جعلی پائی گئی ہے تو ویزا کی درخواست فوری طور پر مسترد کر دی جائے گی اور درخواست گزار یا ان کے ٹریول ایجنٹ کو بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے۔تمام غیر تھائی شہری ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق کارروائی گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا
گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔