اسلام آباد: ایف نائن پارک کے قریب تشدد کا شکار خواتین اور ملزم کے درمیان راضی نامہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے قریب تشدد کا شکار خواتین اور ملزم کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راضی نامہ ہونے کے بعد ملزم جمال کی 7 مارچ کو ضمانت ہوچکی ہے، خواتین اور ملزم کے درمیان ہونے والا معاہدہ منظر عام پر آگیا ہے۔
سامنے آئے معاہدے میں تینوں خواتین نے بیان دیا کہ انہوں نے مکمل تسلی کرلی، جمال بے قصور ہے، مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر درج کروایا۔
معاہدے پر تینوں خواتین کے دستخط ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ مکمل تسلی کرلی ہے، جمال بے قصور ہے، مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر درج کیا گیا، ہم نے جمال کے ساتھ راضی نامہ کرلیا۔
خواتین نے کہا کہ اگر عدالت جمال کو رہا کرے تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا، اگر عدالت ملزم محمد جمال کو بری کرے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم مقدمے کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتیں۔
خیال رہے کہ ایف نائن پارک میں خواتین پر تشدد کا واقعہ 23 فروری کو سامنے آیا تھا، درج مقدمے میں ملزم جمال پر خواتین پر تشدد اور 10 تولہ زیور اور 20 لاکھ روپے نقدی چھیننے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ملزم اشوک نے مجسٹریٹ کے روبرو اعترافِ جرم کرلیا۔ عدالت نے ملزم کا 164 کا بیان قلمبند کرلیا۔
اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جوڈیشل نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون 20 دن کومہ میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئی۔
ملزم کیخلاف مقدمہ میں 302 کی دفعہ بھی شامل کیئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس متاثرہ خاتون کا بیان بھی عدالت میں قلمبند کروانا چاہتی تھی، ملزم کیخلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔