منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد منگل کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
جے آئی ٹی نے 7 مارچ 2025ء کو بھی پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی، سابق سیکریٹری جنرل اور سابق گورنر کے پی کے، کے علاوہ باقی افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد کل دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب کرلیے گئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان کو طلب کیا ہے، جب کہ میاں اسلم اقبال، محمد حماد رضا، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک بھی شامل تفتیش ہوں گے۔ اسی طرح محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوزب، تیمور سلیم خان اور اسد قیصر کے نام بھی پیش ہونے والوں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جے آئی ٹی نے شاہ فرمان، آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی کو بھی طلب کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی کے محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، زلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کے نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔ واضح رہے جے آئی ٹی نے 7 مارچ 2025 کو بھی پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا، بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان کے علاوہ باقی افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کے 25 افراد جے آئی ٹی نے کو طلب کو بھی
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1553 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 553 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 672 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 683 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 1