جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے سلمان اکرم‘رئوف حسن سمیت 25 افراد کو آج دوبارہ طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا گیا۔ جے آئی ٹی نے آج پی ٹی آئی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا‘ رؤف حسن‘ فردوس شمیم نقوی‘ خالد خورشید خان‘ حماد اظہر‘ عون عباس‘ عالیہ حمزہ ملک‘ اسد قیصر‘ محمد شہباز‘ وقاص اکرم‘ کنول شوذب‘ تیمور خان‘ شاہ فرمان‘ آصف رشید‘ محمد ارسد‘ صبغت اﷲ ورک‘ اظہر مشوانی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مدینہ ائرپورٹ روڈ کا نام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے موسوم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شاہ سلمان نے مدینہ منورہ کے اہم ائرپورٹ روڈ کا نام محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ رکھنے کا حکم دے دیا۔13کلومیٹر طویل سڑک مسجد نبوی کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز روڈ سے ملاتی ہے جو شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ اور رائل ٹرمینل کی طرف جاتی ہے۔ نئی نامزد کردہ شاہراہ عمرہ و حج زائرین اور مسجد نبوی اور مدینہ ائرپورٹ کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے بہت اہم ہے جو اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں ترقیاتی اقدامات اور تزویری اہمیت کے حامل منصوبے شروع کرنے میں ولی عہد کے اہم کردار پر زور دیا ۔