ارب پتی امیتابھ بچن کا پہلا معاوضہ کتنا تھا اور ایک کمرے میں کتنے لوگوں کیساتھ گزارا کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کا شمارآج بھارت کی امیر ترین شخصیات میں کیا جاتا ہے اور گزشتہ برس سامنے آئی رپورٹ میں بگ بی کی مجموعی دولت 3 ہزار 669 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی گئی تھی۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں آج ہزاروں کروڑ کے مالک 82 سالہ امیتابھ بچن کی پہلی تنخواہ سیکڑوں میں تھی اوران کا ماضی ایک عام انسان کی طرح مشکلات بھرا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16’ کے ایک ایپی سوڈ کے دوران امیتابھ بچن اپنی زندگی کی مشکلات سے پردہ اٹھاچکے ہیں۔
اس شو میں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ’ان کی پہلی آمدنی400 روپے تھی اور وہ ماضی میں 8 لوگوں کے ساتھ ایک کمرے میں بھی گزارا کرچکے ہیں‘۔
اس شو میں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ’ کالج سے پڑھائی کے بعد ملازمت کی تلاش میں کلکتہ آیا تھا جہاں 400 روپے ماہانہ تنخواہ پر نوکری مل گئی، اس دوران ہم 8 لوگ ایک ہی کمرے میں رہتے تھے، 8 لوگوں کے کمرے میں 2 پلنگ تھے لہٰذا زمین پر سونا پڑتا تھا، پلنگ پر سونے کیلئے آپس میں جھگڑے بھی ہوتے تھے لیکن بہت مزہ آتا تھا اور سب خوش رہتے تھے‘۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن
پڑھیں:
وٹامن ڈرپس سے جوان اور گورا ہونے کا جنون کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ مشی خان کا بیان وائرل
اداکارہ و میزبان اور سماجی کارکن مشی خان نے حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے کاسمیٹک طریقہ علاج پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
مشی خان نے حال ہی میں بھارتی اداکارہ شفاعی جریوالہ کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی موت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی، لیکن ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے جوان رہنے کیلئے انجیکشنز استعمال کیے تھے، جو ان کی صحت پر اثر انداز ہوئے۔
اداکارہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے صرف خوبصورتی کے نام پر اپنے جسم پر تجربات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل لوگ (شوبز شخصیات) وٹامن ڈرپس اور گلوٹاتھیون جیسی کیمیکل ڈرپس کا سہارا لے رہے ہیں، جو طویل مدتی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)
انہوں نے مزید کہا کہ خوبصورتی کے لیے کورین گلاس اسکن یا سفید رنگ حاصل کرنے کی کوششیں ترک کریں۔ اس کے بجائے متوازن غذا کھائیں اور ورزش کو معمول بنائیں۔
ان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مشی کی بات سے اتفاق کیا جبکہ بعض نے شفالی زری والا کی موت کو بیوٹی ٹریٹمنٹ کروانے والوں کیلئے ایک خوفناک مثال قرار دیا۔
مشی خان نے شوبز شخصیات سمیت عام لوگوں کو مشورہ دیا کہ قدرتی خوبصورتی کو اپنائیں اور مصنوعی طریقوں سے پرہیز کریں۔