قصہ خوانی بازار میں گیس لیکج کے باعث دھماکےکی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔پشاور میں موجود قصہ خوانی بازار میں گزشتہ روز گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، دھماکے کے وقت شہری بازار میں خریداری کررہے تھے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کی وجہ سے دکانوں میں موجود سامان گرگیا اور بھگدڑ مچ گئی تاہم خوش قسمتی سے گیس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جیکب آباد؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

جیکب آباد میں سلطان کوٹ اور آباد اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں زد میں آگئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک پر دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا، دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریلوے ٹریک دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ٹرین ٹریک عبور کر رہی تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے ٹریفک متاثر ہونے سے دیگر ٹرینوں کی روانگی عارضی طور پر معطل ہے۔

وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکا ریاست کے خلاف کارروائی ہے، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
  • شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
  • جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
  • جیکب آباد؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
  • بالی وڈ کے مشہور اداکار جوتے کے بغیر کیوں چلتے ہیں؟ دلخراش وجہ سامنے آگئی
  • کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77 واں یومِ شہادت منایا گیا
  • اعظم خان کی جسمانی تبدیلی کی وائرل تصویر پر حقیقت سامنے آگئی
  • اورکزئی: کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق
  • اورکزئی ؛ کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق