ایئر انڈیا کو سبکی کا سامنا، جہاز کے کموڈ بھر جانے کے سبب پرواز منزل تک نہ پہنچ سکی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی ایک پرواز جو شکاگو سے دہلی جا رہی تھی، فلائٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی واپس شکاگو کے ہوائی اڈے لینڈ کرنے پر مجبور ہو گئی کیونکہ طیارے کے باتھ روم گندگی بھرنے سے بند ہو گئے تھے۔
طیارے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں مسافروں کو عملے کے ساتھ بحث کرتے دیکھا گیا۔ صارفین کی جانب اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایئر انڈیا میں سفر نہ کریں۔
https://Twitter.
اس واقعے کے بعد ایئر لائنز کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جہاز کے 12 میں سے 8 باتھ روم ’غیر فعال‘ ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے پرواز کو شکاگو واپس لوٹنا پڑا۔
ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا، ’واقعے کی تحقیقات کے دوران ہماری ٹیموں نے پلاسٹک بیگ اور کپڑے جو باتھ رومز میں پھینکے گئے تھے وہ نکالے جس کے باعث پلمبنگ میں رکاوٹ آ گئی تھی اور باتھ رومز غیر فعال ہو گئے تھے‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’جہاز میں آبشار‘: ایئر انڈیا کی فلائٹ میں بارش، صارفین کی تنقید
ترجمان نے مزید بتایا کہ ’پرواز کے 1 گھنٹہ 45 منٹ بعد، عملے نے بزنس اور اکانومی کلاس کے کچھ باتھ رومز کے غیر فعال ہونے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد طیارے کے 12 میں سے 8 باتھ رومز غیر فعال ہو گئے، جس سے تمام مسافروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا‘۔
واضح رہے کہ انڈیا ایئر لائن کی جانب سے شکایات پہلی بار سامنے نہیں آئیں بلکہ اس سے قبل بھی ایئر لائن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ فلائیٹ میں اچانک پانی ٹپکنا شروع ہو جاتا ہے جس کو ایئر ہوسٹس کپڑے کی مدد سے روکنے کی کوشش کرتی نظر آتی۔ فلائٹ میں پانی ٹپکنے کی وجہ سے ایئر انڈیا کی مینجمنٹ پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔
گزشتہ ماہ بھارت کی ممبئی سے دبئی جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو گئی تھی جس کی وجہ سے مسافر تقریباً 5 گھنٹے تک طیارے کے اندر قید رہے۔ ایسے میں مسافروں کا غصہ بڑھتا رہا اور مشتعل افراد طیارے کو گھونسے مارتے رہے اور کہتے رہے کہ انہیں فلائٹ سے اتار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہمیں اب آپ پر اعتماد نہیں‘، ایئر انڈیا کی فلائٹ 5 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر مشتعل
حال ہی میں حال ہی میں ایئر انڈیا کو اپنے عملے کے ارکان کے لیے مناسب رہائش فراہم نہ کرنے پر تنقید کا سامناکرنا پڑا تھا۔ ایک صارف نے جہاز کے عملے کو دیے جانے والے کمرے کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں سنگل بیڈ پڑا ہواتھا جو بیڈ شیٹ کے بغیر تھا اور کمرے کے اندر سامان بے ترتیبی سے پڑا ہوا تھا۔
اس پرایئر انڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ اگر آپ ایئر انڈیا کو عالمی معیار کی ایئر لائن بنانا چاہتے ہیں تو ایک لمبی فلائٹ سے واپس آنے والے ائیر لائن کے عملے کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرناچاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر انڈیا بھارتی ایئر لائن شکاگوذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر انڈیا بھارتی ایئر لائن شکاگو باتھ رومز ایئر لائن غیر فعال گئے تھے کی جانب گیا کہ
پڑھیں:
وزارت داخلہ کی غیر منصفانہ پابندی کیخلاف جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کا موقف
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حکومت سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ اس پابندی پر فوری نظرثانی کی جائے یا پھر فی الفور کوئی متبادل حل فراہم کیا جائے، تاکہ عوام کو بلاجواز پابندیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر اچانک پاکستانی زائرین کے لیے اربعین کے موقع پر زمینی سفر پر پابندی عائد کرنا غیر منطقی اور غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔ ایران اور عراق میں زائرین کی خدمت کے مکمل انتظامات کے باوجود اس فیصلے نے لاکھوں زائرین، خصوصاً مڈل کلاس اور نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ بہت سے زائرین نے ویزے حاصل کر لیے اور بسوں کی بکنگ بھی کرائی ہے، مگر اب نہ ہوائی سفر ممکن ہے اور نہ ہی رقم کی واپسی ممکن ہے۔ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حکومت سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ اس پابندی پر فوری نظرثانی کی جائے یا پھر فی الفور کوئی متبادل حل فراہم کیا جائے، تاکہ عوام کو بلاجواز پابندیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہم حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ زائرین کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔