چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد ہونے والی اختتامی تقریب میں اسٹیج پر ایونٹ کے میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نمائندگی نہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پربحث چھڑ چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد فائنل کے دن دبئی میں موجود تھے تاہم انہیں میچ کے بعد اختتامی تقریب کے لیے پوڈیم پر مدعو نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ
اطلاعات کے مطابق اہم معاملے کو پی سی بی نے آئی سی سی کے ساتھ اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا تھا تاہم اب آئی سی سی کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے وضاحت پیش کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم وہ فائنل میچ دیکھنے کے لیے دبئی نہ آسکے۔
آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ فائنل تقریبات میں اسٹیج پر صرف ایونٹ کے میزبان کرکٹ بورڈ کے سربراہوں کو مدعو کیا جاتا ہے، اختتامی تقریب میں دعوت دینے کا قاعدہ تمام ٹورنمنٹس کے لیے ایک جیسا ہی ہے اور چیمیئنز ٹرافی میں بھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کے اسٹیڈیم میں ہوتے ہوئے بھی انہیں اسٹیج پر نہ بلانے کی وجہ آئی سی سی کا پروٹوکول ہے جس کے مطابق صرف کرکٹ بورڈ کے چیئرمین، صدر، نائب صدر یا سی ای او کو ہی اسٹیج پر مدعو کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں اسٹیج پر آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ روجر بیننی اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے سی ای او روجر ٹوؤس موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 آئی سی سی پی سی بی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پی سی بی اختتامی تقریب میں کرکٹ بورڈ کے اسٹیج پر کے مطابق پی سی بی کے لیے
پڑھیں:
ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
لاہور:ایشیا کرکٹ کپ 5 سے 21 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کروانے کی تجویز کی باقاعدہ منظوری آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا اہم ایجنڈا ہوگا، جس پر میزبان بورڈ کے نمائندے راجیو شکلا اپنا موقف پیش کریں گے۔
شرکاء اجلاس کی مشاورت سے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، یواے ای، عمان اور ہانگ کانگ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 7 ستمبر کو ہو سکتا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یواے ای ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی دبئی میں ہی ہونے کا امکان ہے۔