نادیہ حسین کے شوہرسے تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان سے ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف کے فراڈ کا سلسلہ 2016 سے دسمبر 2023 تک چلتا رہا تھا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 7 سال میں بینکنگ گروپ کو 1 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہوا، یہ بات ناقابل یقین ہے کہ بورڈ اس فراڈ سے بے خبر تھا، پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ فراڈ میں اور کون لوث ہے، کیوں کہ عاطف خان کے علاوہ دیگر کئی افراد کا کردار بھی مشکوک ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل کرائم پر تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھایا جا رہا ہے، عاطف تقریباً 7 سال سے کمپنی کے پیسوں سے ٹریڈنگ کر رہا تھا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق دسمبر 2023 کو اس کے بارے میں بورڈ کو بھی بتا دیا گیا تھا۔عاطف خان نے دوسرے نجی بینک سے آر ایف پر 40 کروڑ لون بھی لیا تھا، جس کے عوض نجی بینک کو رسیو ایبل رپورٹ میں کلائنٹس کے نام دیے گئے، بینک کو دیے گئے ناموں میں 70 فی صد سے زائد جعلی تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ این سی سی پی آئی اور اسٹاک ایکسچینج نے بھی بورڈ سے رابطہ کیا تھا، اور بورڈ کو بتایا گیا تھا کہ بروکریج ہاؤس کے پاس پیسے نہیں لیکن تجارت ہو رہی ہے، اس کے بعد ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے تحقیقات کے بعد 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا، اور عاطف خان کی جانب سے یہ بات بھی چھپا دی گئی تھی۔ایف آئی اے ذرائع نے کہا ہے کہ اس کیس پر ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
بھارت نے پہلگام واقعے کو بہانہ بنایا، سکیم کے تحت پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے: مشاہد حسین سید
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیاسی رہنما اور بین الاقوامی امور کے ماہر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے بہانا بنایا، سکیم کے تحت بھارت پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔
"جیو نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ سندھ طاس پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ عالمی معاہدہ ہے، یو این سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا جائے کہ بھارت کی جانب سےجھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ بھارت اگر پاکستان کا پانی روکتا ہے تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ کے مترادف ہوگا، بھارت پاکستان یا چین بھارت کا پانی بند کرے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔ بھارت کو بھرپور جواب دینے کےلیے ہم ہر سطح پر تیار ہیں، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ہمیں تیار رہنا چاہیے بھارت کوئی بھی حرکت کرسکتا ہے،سابق سفیر عبدالباسط
مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے مقابلے میں ہمارا کیس مضبوط ہے عالمی سطح پر لیجانا چاہیے، ہمیں یہ معاملہ فوری یو این سیکریٹری جنرل تک پہچانا چاہیے۔
مزید :