کراچی:

شدید علالت کا شکار پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی کو سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے بطور مالی امداد 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا گیا۔

صوبائی وزیر کھیل محمد بخش خان مہر کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسد اسحاق نے اشرف طائی کو امدادی چیک دیا، اشرف طائی نےاظہار تشکر کرتے ہوئے کہا  کہ ایک وقت تھا کہ میں 30 لاکھ روپے خیرات کردیا کرتا تھا،عطیہ کی رقم زیادہ ہوتی تو بہتررہتا، اشرف طائی نے الزام عائد کیا کہ ان کو علاج کے لیے  درست ادویات فراہم نہیں کی جارہیں۔

دوسری جانب ان کی اہلیہ ثمینہ اشرف کا کہنا تھا کہ دیگر کھیل والوں کو کروڑوں روپے دیے جاتے ہیں، دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اشرف طائی آج بیماری میں مشکلات کا شکار ہیں، وفاقی حکومت اور گورنر سندھ کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی، اشرف طائی کے کلب کے لیے زمین فراہم کی جائے۔

ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس  اسد اسحاق نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت آئندہ بھی اشرف طائی کا خیال رکھے گی اور ہر ممکن امداد اور تعاون کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 77 سالہ اشرف طائی کی انجیو گرافی رپورٹ کے مطابق ہارٹ اٹیک سےان  کے دل  کا متاثرہ حصہ ناکارہ ہوگیا ہے،گرینڈ ماسٹر کے دونوں گردے پہلے ہی فیل ہو چکے ہیں۔

این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر کے مطابق اشرف طائی کی انجیوگرافی کی رپورٹ میں دل کے ایک حصے کے ناکارہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،ان کو ضروری ادوایت فراہم کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مارشل آرٹ میں گراں قدر خدمات  پرحکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی پانے والے اشرف طائی  1970 میں میانمار(اس وقت برما) سے پاکستان منتقل ہوئے تھے، اشرف طائی کو  مقامی سینما میں پیش آنے والے واقعے کے بعد قومی سطح پر مقبولیت حاصل ہوئی تھی،اشرف طائی نے بلیک میں  ٹکٹ فروخت کرنے والے 14 رکنی گروہ کی تن تنہا پٹائی کی تھی۔

بعد ازاں شرف تائی نے ہل پارک میں چھوٹے سے سینٹر میں تربیت فراہم کرنے کا آغاز کیا،  بروس  لی کی ایکشن فلموں کی شہرت کے بعد اشرف طائی بھی راتوں رات پاکستان میں مشہور ہوگئے تھے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اشرف طائی کو کی جانب سے

پڑھیں:

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

سٹی 42 : پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر جرمن سفارتخانے کی جانب سے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا گیا ہے،جرمن سفارت خانے کی طرف سے خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں امدادی سامان کی تقسیم کردی گئی۔ 

 جرمن سفیراعلانا لیپل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب نے پاکستان میں لاکھوں افراد کو فوری ضرورت کی حالت میں چھوڑ دیا،مشکل گھڑی میں جرمنی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بونیر میں جرمن سفارتخانہ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے 300 متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا خوراک اور حفظان صحت کے پیکج بھی فراہم کیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت جرائم کے خاتمے اورقیام امن میں سنجیدہ نہیں، کاشف شیخ
  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر 40 لاکھ روپے جرمانہ
  • پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں’ شدید انسانی بحران’ ہے، عالمی برادری امداد فراہم کرے، اقوام متحدہ
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں 15.1 فیصد اضافہ
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان