مفتی قوی نے راکھی ساونت کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، پھر شادی کی پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ان کے لیےخوبصورت ایک چھوٹا سا لفظ ہے۔ وہ حسن والی، جمال والی، عزت والی، ایمان والی اور عبادت والی ہیں۔ ان کے اندر کون سی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ راکھی سے شادی سے انکار کریں گے۔
مفتی قوی نے راکھی ساونت کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی اسی بات پر کھڑا ہوں کہ ’نکاح کے لیے حاضر ہوں، حاضر ہوں، حاضر ہوں‘۔
View this post on InstagramA post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
ان کا مزید کہنا تھا کہ راکھی ساونت کے لیے پہلی برکت ان کا نام فاطمہ ہے، وہ 3 مرتبہ عمرہ کر چکی ہیں اور انہوں نے 20 لوگوں کو عمرے پر بھیجا ہے اور یہ سب ان کے نام کی برکت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 لوگوں کو عمرے پر بھیجنے پر وہ راکھی ساونت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مفتی قوی نے کہا کہ وہ 20 لوگ جن کو راکھی نے عمرے پر بھیجا ہے جب وہ وہاں پر عبادات کریں گے تو اللہ اس کا اجر راکھی ساونت کو بھی عطا کریں گے۔ ان کے نام کے ساتھ فاطمہ کا نام آ گیا تو اللہ نے ان کے لیے نیکی کے کام کو آسان کر دیا ہے جس سے انسانیت کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔
View this post on InstagramA post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
واضح رہے کہ مفتی قوی نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر راکھی نے مفتی قوی کو پیغام دیا کہ انہیں جھیلنا اتنا آسان نہیں ہے، وہ مختلف ہیں۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے 2 شادیاں کی تھیں اور دونوں ناکام ہوئیں۔ پہلی شادی رتیش نامی بزنس مین سے ہوئی جو چند ماہ ہی چل سکی اس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرکے عادل درانی سے شادی کی تھی۔
ماضی میں اداکارہ کہتی رہی ہیں کہ جب تک انہیں بہتر جیون ساتھی نہیں مل جاتا وہ شادی کرتی رہیں گی۔
مزیدپڑھیں:ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم مکہ مکرمہ میں، نئی ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: راکھی ساونت کو مفتی قوی نے شادی کی
پڑھیں:
راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل، فیملی سمیت 8 افراد گرفتار
راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا انکشاف ہوا ہے، علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کیا گیا اس لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے، مجسٹریٹ نے خاتون کے ورثاء کو بھی 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کل کی جائے گی، خاتون کے قتل کے الزام میں 8 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں خاتون کی فیملی کے افراد بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے لڑکی کے گھر سے چلے جانے کا مقدمہ 21 جولائی کو درج کروایا تھا۔