بانی کو سہولیات نہ ملنے پر علیمہ خان نے غصے کا اظہار کیا، فوکل پرسن بانی پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
فوٹو: فائل
بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہ ملنے پر علیمہ خان نے غصے کا اظہار کیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا تھا کہ ہماری کسی ادارے سے ذاتی جنگ نہیں، یہ جو غیر آئینی ترمیم ہے اسے ہم نے ختم کروانا ہے، آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کےلیے کام کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی شو کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کے پی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی شائع ہوئی ہے۔
نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ کے پی حکومت کی کارکردگی پنجاب سے بہت اچھی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر کوئی کرپشن کا معاملہ ہے تو معلومات مجھ تک پہنچائیں، کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے۔
یہ بھی پڑھیے نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کے رویے کی شکایت لگادی علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء سے تلخ کلامیعلیمہ خان کے غصے پر بات کرتے ہوئے بانی کے فوکل پرسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہ ملنے پر علیمہ خان نے غصے کا اظہار کیا ہے، بانی کو اہلیہ سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، کتابیں نہیں دی جارہیں۔
انکا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور نعیم پنجوتھہ کے مابین کچھ باتیں ہوئی ہیں، علیمہ خان بڑی ہیں باتیں ہوجاتی ہیں۔
نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا کہا ہے اس پر بھی سوچ بچار ہو رہا ہے، جیل کے باہر مظاہرہ کرنا ہے لیکن اس کا فیصلہ عالیہ حمزہ کریں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نیاز الل ہ نیازی جیل کے نے کہا
پڑھیں:
فیصلہ کرنا ہوگا قوم آئین کیلئے اٹھے گی یا نہیں، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا یہ قوم آئین کے لیے اٹھے گی یا نہیں؟
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج اہل خانہ کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فیصل ملک کے علاوہ 4 نام اڈیالہ حکام نے اپنی مرضی سے ڈالے، ملاقات کےلیے ناموں کے حوالے سے تحریک انصاف احتجاج کرے گی۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر انتظامی لوگ عمل کرنے میں بےبس نظر آتے ہیں، اگر یہی صورتحال ہے تو پھر ہم آئین پر مبنی ریاست میں نہیں رہ رہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ کے باہر پولیس اہلکاروں سے پوچھا کس کے حکم پر یہ ہو رہا ہے، ایسے نظام دیکھتے دیکھتے زمین بوس ہوجاتے ہیں۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ فیصل ملک نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کی جیت ہوگی، ہمیں الیکشن مہم نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سرحدوں کی حالت پر افسوس کا اظہار کیا، افغان مہاجرین کے ساتھ انسانی طریقہ اپنانا چاہیے تھا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکامی ہے کہ کوئی سرحد محفوظ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا معیشت کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کم ترین سرمایہ کاری گزشتہ سال ہوئی، بانی نے کہا کہ نوجوانوں کا روزگار بند کر کے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات تب ٹھیک ہوں گے جب انہیں حق حکمرانی ملے گا، بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔