غزہ میں اسرائیلی بربریت رک نہ سکی، مزید 5 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
غزہ شہر کے جنوب میں واقع نتساریم کے علاقے میں شہریوں پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت 4 شہری شہید ہو گئے۔ آج صبح رفح شہر کے فلاڈیلفی محور میں تعینات قابض اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک خاتون شہری شہید ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے رفح اور غزہ پر دو الگ الگ اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک خاتون سمیت پانچ شہری شہید ہو گئے۔شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال کا کہنا تھا کہ غزہ شہر کے جنوب میں واقع نتساریم کے علاقے میں شہریوں پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت 4 شہری شہید ہو گئے۔ آج صبح رفح شہر کے فلاڈیلفی محور میں تعینات قابض اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک خاتون شہری شہید ہو گئی۔ طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مشرق میں واقع قصبے الشویکہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک خاتون شہری شہید ہو گئی۔ قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس شہر کے مشرق میں واقع قصبے خزاعہ کے مشرق میں شہریوں کے گھروں پر بھی فائرنگ کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہری شہید ہو ایک خاتون میں واقع شہر کے
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کامستنونگ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز کا ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔دہشت گردووں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم شہید ہوئے۔ 31 سالہ شہید میجر زیاد سلیم کا تعلق خوشاب سے تھا جبکہ 22 سالہ شہید سپاہی ناظم حسین جہلم کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
لاڑکانہ اور سکھر میں پی ایم وائی پی-لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ: 15 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی۔ شہدا کی بلندی درجات کے لئے دعا اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں
مزید :