جعفر ایکسپریس حملے کے دہشتگرد افغانستان میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانے میں پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے لوگوں میں ہیجان پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے بعد ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے، مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ آپریشن انتہائی اختیاط سے کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ پر انڈین اور ملک دشمن سوشل میڈیا غیر معمولی طور پر متحرک ہے، بزدلانہ حملہ ہونے کے وقت سے لے کر ہندوستانی میڈیا، ہندوستانی سوشل میڈیا اور ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملکر مسلسل گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانے میں پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے لوگوں میں ہیجان پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف زہر اگلنے میں ہندوستانی میڈیا کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، ہندوستانی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے خود ساختہ بھگوڑے بلوچ راہنماؤں کے تجزیے دیکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ عوام سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سے دی جانے والی معلومات پر اکتفا کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے سوشل میڈیا کے ذریعے
پڑھیں:
ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
---فائل فوٹوبلوچستان کے علاقے ڈمبولی ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ روز بم دھماکے سے متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔
پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو روانہ کردیا گیا ہے۔
جعفر ایکسپریس پشاور اور بولان میل کراچی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کوئٹہ پہنچ جائے گی۔
ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں بولان میل محفوظ رہی تھی جبکہ ٹرین کی آخری بوگی کے شیشے ٹوٹے تھے۔