صدر مملکت کی جعفرایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت نے جعفرایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے موثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر انسانی اور مذموم عمل ہے۔
مسافروں پر حملے کرنے والے بلوچستان کے خلاف ہیں۔ قوم نہتے مسافروں کویرغمال بنانے والوں کو مسترد کرتی ہے۔ کوئی مذہب اور معاشرہ ایسی گھناؤنی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتا۔
صدر مملکت کی جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی مسافروں کی صحتیابی کیلئے دعا۔
وزیراعظم نے بو لان میں جعفرایکسپریس پربزدلانہ حملےکی شدیدمذمت کرتے ہو ئے کہا کہ قوم کےبہادرسپوت پیشہ ورانہ مہارت سےدہشتگردوں کاسدباب کررہےہیں۔ دشوارگزارراستوں کےباوجودافسران اوراہلکاروں کےحوصلےبلندہیں۔
آپریشن میں شامل سیکیورٹی فورسزکےافسران واہلکاروں کےحوصلےبلندہیں۔ سیکیورٹی فورسزکےافسران واہلکاربہت جلداس آپریشن میں کامیاب ہونگے۔ بزدل دہشتگردوں کوان کےانجام تک پہنچائیں گے۔
بزدلانہ حملہ کرنےوالےحیوان صفت دہشتگردکسی رعایت کےمستحق نہیں۔ دہشتگردبلوچستان کی ترقی کےدشمن ہیں۔ دہشتگردوں نےپرامن اوربابرکت مہینےمیں معصوم مسافروں کونشانہ بنایا۔
مزیدپڑھیں:بولان: سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری، جعفر ایکسپریس سے 80 یرغمال مسافر بازیاب، 13 دہشتگرد ہلاک
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
قلات میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 جولائی کو بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
21 جولائی کو علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فتنہ الہندوستان کے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ کارروائی میں دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا اور بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی ایجنٹوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔