روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیسے کی جائے، حکومت کنفیوزڈ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کرنا چاہتی ہے، لیکن یہ نجکاری کیسے کی جائے؟ حکام اس معاملے میں کنفیوزڈ ہیں اور کوئی واضح لائحہ اختیار کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں.
گزشتہ روز کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے نجکاری کمیشن کو منافع بخش روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کی ہدایت کی، لیکن اس معاملے کو واضح نہیں کیا کہ روزویلٹ ہوٹل مکمل طور پر بیچ دیا جائے، یا پھر شراکت داری کی جائے۔
کابینہ کمیٹی نے یہ فیصلہ علی پرویز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا ہے، وزیرپٹرولیم علی پرویز کی سربراہی میں کمیٹی نے یہ تجویز دی تھی کہ روزویلٹ کو اوپن بڈنگ کے ذریعے بیچا جائے، لیکن انھوں نے یہ تجویز کیا تھا کہ نجکاری کیلیے بہترین طریقے کا انتخاب نجکاری کمیشن کرے، اور نجکاری کے طریقے کا انتخاب کرتے ہوئے ممکنہ خطرات کو ذہن میں رکھے۔
نجکاری کمیشن نے ہوٹل کی نجکاری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ موڈ کے تحت کرنے کی تجویز دی تھی، جبکہ مکمل فروخت، جوائنٹ وینچر اور 99 سالہ لیز کے آپشنز کو مذاکرات کیلیے کھلا رکھا تھا۔
تاہم بورڈ کی سفارشات فنانشل ایڈوائزر کی تجویز کے برعکس تھیں، مالیاتی مشیر نے تین آپشن تجویز کیے تھے، جن میں مکمل فروخت، جوائنٹ وینچر اور 99 سالہ لیز شامل ہیں، جبکہ مشیر نے جوائنٹ وینچر کی سفارش کی۔
نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق CCOP نے نجکاری اقدامات کا مکمل جائزہ لیا ہے اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کو ہوٹل کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، علی پرویز کمیٹی کے مطابق کسی بھی غیر ملکی حکومت نے ہوٹل کی خریداری میں دلچسپی نہیں دکھائی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہوٹل کی نجکاری نجکاری کمیشن نجکاری کی
پڑھیں:
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان الغریبی نے دورۂ پاکستان کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کو تینوں افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا ءمیں بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور بحری سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار900روپے کی کمی
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید :