وی ایکسکلوسیو، ادارے ججوں کو کنٹرول کرنا چھوڑ دیں تو عمران خان رہا ہوجائیں گے، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرتے ہیں اور ان کو بتاتے ہیں کہ اپ کے اور عوام کے فاصلے بڑھ رہے ہیں ان کو کم کریں، یہاں ادارے اتنے مضبوط ہیں کہ وہ عدالتوں کے فیصلوں کو نہیں مانتے، خواجہ آصف یہ بات بھی کریں کہ ہم نے پی پی حکومت کو ختم کرنے کے لیے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے تھے، نواز شریف نے طالبان سے کہا تھا اکہ پنجاب میں حملے نہ کریں، کےپی میں کریں، تو طالبان کے ساتھ کس کے رابطے ہیں؟ ہم نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کبھی عمران خان کی رہائی کی بات نہیں کی، ادارے ججوں کو کنٹرول کرنا چھوڑ دیں تو عمران خان رہا ہو جائیں، پی ٹی آئی اور جمیعت علمائے اسلام کے فاصلے زیادہ تھے، مذاکرات کے بعد کم ہو گئے، امید ہے کہ مولانا ہمارا ساتھ دیں گے۔
وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ پارٹی کے سینیئر رہنماؤں میں شامل ہیں اور سنہ 1997 سے تحریک انصاف سے وابستہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوتے ہیں اور اس میں کوئی شرم نہیں، جنید اکبر
جنید اکبر نے کہاکہ میں گاؤں کی سطح سے سیاست میں شامل ہوا اور پھر اپنے گاؤں، یونین کونسل اور پھر دیگر تنظیموں کا صدر رہا اور اب عمران خان نے مجھے صوبائی صدر بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں کسی نے اس فیصلے پر تنقید یا تحفظات کا اظہار نہیں کیا کیوں کہ عمران خان کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے اس کو سب خوش دلی سے تسلیم کرتے ہیں۔
جنید اکبر نے کہا کہ جمیعت علما اسلام کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور کوئی ایسے تحفظات نہیں ہیں کہ جن کو دور نہیں کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلہ جو پہلے بہت زیادہ تھا مذاکرات کے ذریعے بہت تھوڑا رہ گیا ہے اور امید ہے کہ ہم جلد جے یو آئی کو منا لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ماضی میں بھی ساتھ دے چکے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ وہ اس مرتبہ بھی احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں لیکن اگر وہ ہمارا ساتھ نہیں بھی دیتے تو ہماری جماعت کی اتنی طاقت ہے کہ وہ تنہا ہی بڑا احتجاج کر لے۔
جنید اکبر نے کہا کہ جیل قید ہوتی ہے اور وہ خوش رہنے والی جگہ نہیں ہے لیکن عمران خان پہلے بھی ڈٹے ہوئے تھے اب بھی ڈٹے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ڈٹے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت نے کوشش کی ہے کہ عمران خان کو باہر نکالے۔
’اسلام آباد کا رخ کرنے کی تیاری کا کہا گیا ہے‘تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر نے کہا کہ ہم گوریلا فورس نہیں کہ ہم خیبر پختونخوا سے آئیں اور عمران خان کو رہا کر کہ لے جائیں، ہمارے بس میں احتجاج کرنا ہے جو آئندہ بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک آپشن ہے کہ ہم دوبارہ (احتجاج کے لیے) اسلام آباد جائیں اور کہا بھی جا رہا ہے کہ تیاری کریں۔
جنید اکبر نے کہا کہ ہم نے کبھی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں عمران خان کی رہائی کی بات نہیں کی ہم تو بس چاہتے ہیں آئین اور قانون کی بالادستی ہو، ادارے ججوں کو کنٹرول کرنا چھوڑ دیں اپنی مرضی کے فیصلے کرنا چھوڑ دیں تو عمران خان جیل سے نکل آئیں گے کیوں کہ ان کے خلاف مقدمات جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔
صوبائی صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چلتے رہتے ہیں، ہم اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرتے ہیں اور ان کو یہ سمجھاتے ہیں کہ آپ اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں ان کو کم کریں کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہوں اور وہ مضبوط تب ہوں گے کہ جب عوام ان کے پیچھے کھڑے ہوں
’آج تک عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا‘جنید اکبر نے کہا کہ مجھے آج تک عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں 8 سے 9 ہفتوں سے ہر جمعرات کو 3 گھنٹے کا سفر کر کے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہوتا ہوں اور وہاں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کرکے واپس آ جاتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان سے ملاقات کی عدالتوں سے تو اجازت مل جاتی ہے لیکن یہاں ہمارے ادارے اتنے مضبوط ہیں کہ وہ کسی عدالت کے فیصلے نہیں مانتے۔
جنید اکبر نے کہا کہ خواجہ آصف صاحب یہ کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی ملک میں دہشتگردی بڑھنے کا باعث ہے لیکن ان کو یہ بتانا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ختم کرنے کے لیے اسامہ بن لادن سے پیسے کس نے لیے تھے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب طالبان سے کہا تھا کہ وہ پنجاب میں دہشتگرد حملے نہ کریں خیبر پختونخوا میں کر لیں تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کس کے کس کے ساتھ کتنے رابطے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان جب بھی حکم کریں کال پر لبیک کہیں گے، جنید اکبر
جنید اکبر نے کہاکہ ملک بھر میں درجن سے زیادہ سیکیورٹی ادارے ہیں، ان سے پوچھا جائے کہ دہشت گردی کیوں بڑھ رہی، یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، بجٹ کا بڑا حصہ سیکیورٹی ادارے لیتے ہیں لیکن کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں کہ دہشتگردی کیوں بڑھ رہی ہے، اگر افغانستان دہشتگردی کی جڑ ہے تو دیگر ملکوں میں کیوں دہشتگردی نہیں کر رہا؟ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں سے ہم نے خیبرپختونخوا میں امریکا کے کہنے پر جہادی بھرتی کیے، پھر امریکا کے کہنے پر یو ٹرن لیا تو ان لوگوں کا کچھ نہیں کیا گیا، ان کو کچھ اور نہیں سکھایا گیا، ان افراد کو اور کوئی ہنر نہیں آتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
junaid akbar wenews اسلام آباد احتجاج پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی جنید اکبر خیبرپختونخوا صدر عمران خان رہائی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد احتجاج پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی جنید اکبر خیبرپختونخوا صدر عمران خان رہائی وی نیوز انہوں نے مزید کہا کہ جنید اکبر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کرنا چھوڑ دیں انہوں نے کہا تحریک انصاف ہیں اور ا نہیں کی کے ساتھ کے لیے ہیں کہ
پڑھیں:
نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز
نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز
میانوالی (سب نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے پیسے عوام پر خرچ کروں گی، نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاوں گی۔
میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ وزرا کو کہا ہے جب تک متاثرین کو ریلیف نہیں ملتا فیلڈ سے واپس نہیں آنا، پہلی بار سن رہے ہیں کہ تنقید کی جارہی ہے وزیر اعلی کام کیوں کررہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ کشتی میں بیٹھی تو تنقید کی گئی کہ وزیر اعلی کشتی میں کیوں بیٹھ گئیں، انہیں کام کرنے کے علاوہ سب کچھ آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب میں سب سے زیادہ خراب صورت حال گجرات میں ہے، وہاں 26 ارب روپے سے نیا سیوریج سسٹم ڈال رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ تنقید اور دعوے کرنا آسان ہوتا ہے، کام کرنے کے لیے بستروں سے نکل کر تیار ہوکر میدان میں آنا ہوتا ہے، وزیر اعلی باہر نکلے تو سب کو کام کرنا پڑتا ہے، باقی صوبوں میں سی ایم کام کرتا ہے نہ سسٹم کام کرتا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ 2022 میں سیلاب آتا تو اس وقت کے وزیراعظم نے فضائی دورہ کیا، وزیراعظم نے عینک ٹھیک کی اور کہا او ہو بہت نقصان ہوا ہے، تنقید کرنا آسان لیکن محنت کرنا مشکل ہے کام کرنا پڑتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات خیبر پختونخوا، 1351انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم کا عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے، محسن نقوی کا بھارتی رویے پر سخت ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم