پی ٹی اے اور ایف آئی اے کا چھاپا؛ برطانوی سمز فروخت کرنیوالے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے چھاپے میں برطانوی سمز فروخت کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)زونل آفس گلگت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے ساتھ مل کر غیر قانونی بین الاقوامی سم کارڈز کی فروخت کےحوالے سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پی ٹی اے کے مطابق گلگت کے علاقے دنیور میں مارے گئے چھاپے کے دوران 6 برطانوی سم کارڈز برآمد کر لیے گئے جب کہ 2 افراد کو غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے غیر قانونی غیر ملکی سم کارڈ نیٹ ورک کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس حوالے سے قانونی اقدامات کیے جائیں۔ یہ کارروائی پی ٹی اے کی غیر قانونی سمز فروخت کے خاتمے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جو قومی سلامتی کے ضمن میں سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ضرور دیں تاکہ ایک محفوظ اور منظم ڈیجیٹل ماحول کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ اقدامات ٹیلی کام قوانین کی پاسداری اور صارفین کو غیر قانونی سم کارڈز کے ممکنہ غلط استعمال سے بچاؤ کے پی ٹی اے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے پی ٹی اے
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔