جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب بھی دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، وزیر ریلوے
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب تک یرغمال ہیں، جنہیں دہشت گردوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے کو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ٹیلیفون کیا اور جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کوشش ہے مسافروں کو بحفاطت بازیاب کروا لیا جائے، یرغمال مسافروں میں خواتین اور بچے ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط سے کوشش کی جارہی ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہے۔
لیاقت بلوچ نے ریلوے پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کو بھی فون کیا اورٹرین ڈرائیور امجد یٰسین کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیر ریلوے
پڑھیں:
جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔